ETV Bharat / sports

Australia Beat India ہندوستان کو 5-1 سے شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں ناقابل تسخیر برتری

آسٹریلیا نے ہندوستان کو چوتھے ہاکی ٹیسٹ میں ہفتہ کو 5-1 سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔Australia Beat India

ہندوستان کو 5-1 سے شکست،آسٹریلیا کو سیریز میں ناقابل تسخیر برتری

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 7:39 PM IST

ایڈیلیڈ:آسٹریلیا کے میٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یکطرفہ میچ میں جیریمی ہیورڈ (29ویں، 41ویں) نے آسٹریلیا کی جانب سے دو گول کیے جب کہ جیکب وہٹن (30ویں)، ٹام وکہم (34ویں) اور میتھیو ڈاسن (54ویں) نے ایک ایک گول کیا۔ ہندوستان کی طرف سے واحد گول دلپریت سنگھ (25ویں منٹ) نے کیا۔ Australia Beat India By 5-1 In Hockey Test Series

تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 4-3 سے شکست دینے کے بعد ہندوستانی کھلاڑی پر اعتماد تھے۔ دلپریت نے دوسرے کوارٹر میں بھی میچ کا پہلا گول کر کے ہندوستان کو ابتدائی برتری دلائی لیکن اس کے بعد آسٹریلیا نے ہندوستان سے میچ چھیننے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دوسرے کوارٹر کے اختتام سے ایک منٹ پہلے ہیورڈ اور وہیٹن نے دو گول کرکے آسٹریلیا کو برتری دلادی۔ تیسرے کوارٹر میں وکھم اور ہیورڈ کے گول نے ہندوستان کو میچ سے باہر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Champions Trophy 2021: ایشین چیمپئنس ٹرافی میں بھارت کی شکست کے بعد کانسے کے لیے پاکستان سے مقابلہ

ہندوستان نے چوتھے کوارٹر میں تھوڑی جارحیت کا مظاہرہ کیا لیکن ڈاسن کے گول نے آسٹریلیا کے لیے 5-1 کی فتح کو یقینی بنایا۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری ہاکی ٹیسٹ اتوار کو کھیلا جائے گا۔Australia Beat India By 5-1 In Hockey Test Series

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.