ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 نیدر لینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ارجنٹینا سیمی فائن میں پہنچا - ارجنٹینا نے ہالینڈ کو پنالٹی میں ہرایا

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹینا نے نیدر لینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر سیمی فائنل مین جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ Argentina Vs Netherlands

نیدر لینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ارجنٹینا سیمی فائن میں پہنچا

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 7:34 AM IST

دوحہ: لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا نے قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں نیدر لینڈ کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-3 (2-2) سے کامیابی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ واضح رہے کہ آٹھ سال قبل بھی ارجنٹینا نے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ کو باہر کیا تھا۔ اس وقت بھی ارجنٹینا پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جیت حاصل کی تھی۔ Argentina Win On Penalties To Make Semis

مقررہ منٹوں میں 2-2 سے برابری کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ جہاں ارجنٹینا نے یہ میچ 4-3 سے جیت لیا۔ آٹھ سال پہلے ارجنٹینا نے ہی نیدرلینڈ کو ورلڈ کپ سے باہر کیا تھا۔ ارجنٹینا کی ٹیم اب 14 دسمبر کو سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف کھیلے گی۔ میچ کے 35ویں منٹ میں ہی نیہوئل مورینا نے ارجنٹینا کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ انہوں نے لیونل میسی کے شاندار پاس پر گول کیا۔ میسی نے 73ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کیا۔ اس کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ ارجنٹینا کی ٹیم آسانی سے میچ جیت جائے گی۔ تاہم ایسا نہیں ہوا۔ 78ویں منٹ میں نیدرلینڈ کے کھلاڑی باؤٹ بیگھورسٹ نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 آسٹریلیا کو شکست دے ارجنٹینا کوارٹر فائنل میں

باؤٹ بیگھورسٹ نے 83ویں منٹ میں گول کرکے نیدرلینڈز کو پٹری پر واپس لایا۔ 90 منٹ تک کے اسکور میں ارجنٹینا 2۔1 سے آگے تھا، ریفری نے 10 منٹ کا انجری ٹائم دیا۔ باؤٹ بیگہورسٹ نے انجری ٹائم کے آخری منٹ (90+10ویں منٹ) میں دوسرا گول کر کے ارجنٹینا کو حیران کر دیا۔ میچ اضافی وقت پر پہنچ گیا۔ اب دونوں ٹیموں کے پاس گول کرنے کے لیے مزید 30 منٹ باقی تھے لیکن اس دوران کوئی بھی گول نہ کرسکا۔ اضافی وقت کے بعد بھی سکور 2-2 سے برابر رہا۔ جس کے بعد نتیجہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں نکلا۔ Argentina beat Netherlands on Penalties

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.