ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 آسٹریلیا کو شکست دے ارجنٹینا کوارٹر فائنل میں - Argentina vs Australia in FIFA world cup

لیونل میسی کے گول کی بدولت ارجنٹینا نے دوسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کو 1۔2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ Argentina beat Australia

آسٹریلیا کو شکست دے ارجنٹینا کوارٹر فائنل میں

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 10:45 AM IST

دوحہ: ارجنٹینا نے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کو 1۔2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ لیونل میسی نے پہلے ہاف میں ہی شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ یہ لیونل میسی کا 1000واں میچ تھا۔ میسی نے میچ کے 35ویں منٹ میں ہی گول کر دیا۔ وہیں دوسرے ہاف میں الواریز نے گول کر کے برتری دُگنی کر دی۔ میچ کے اختتام سے 15 منٹ قبل گیند ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈیز کے جسم سے ٹکرا کر گول پوسٹ میں چلی گئی۔ جس کے بعد اسکور 1۔2 ہو گیا۔ Argentina vs Australia in FIFA world cup

آسٹریلیا کے پاس برابری کا ایک آخری موقع تھا لیکن ارجنٹینا کے گول کیپر ایمی مارٹینیز نے شاندار بچاؤ کیا اور گول ہونے سے روک دیا۔ سعودی عرب سے اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد ارجنٹینا زبردست انداز میں ابھرا اور تین میچ مسلسل جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ارجنٹینا کی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں 10ویں مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کو اب تک چار بار کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ارجنٹینا 1966، 1998، 2006 اور 2010 کے آخری 8 میں شکست ہوئی تھی۔ ٹیم ہر بار کوارٹر فائنل جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔ کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔ Argentina vs Netherlands quarter final

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 نیدرلینڈز ساتویں بار فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.