ETV Bharat / sports

Delhi Football Association انوج گپتا دہلی فٹبال کے صدر مقرر - انوج گپتا دہلی فٹبال کے صدر مقرر

انوج گپتا کو دہلی فٹبال ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ انوج گپتا دہلی سوکسر ایسوسی ایشن کے اب تک کے سب سے کم عمر صدر بھی ہیں۔ New president of Delhi Football

انوج گپتا دہلی فٹبال کے صدر مقرر
انوج گپتا دہلی فٹبال کے صدر مقرر
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 6:38 AM IST

نئی دہلی: سدیوا دہلی ایف سی کے سربراہ انوج گپتا نے دہلی سوکسر ایسوسی ایشن (ڈی ایس اے) کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نہرو اسٹیڈیم میں پیر کے روز منعقدہ ڈی ایس اے ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں مسٹر انوج گپتا کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔ دہلی فٹ بال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی صدر بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے۔ انوج ڈی ایس اے کے اب تک کے سب سے کم عمر صدر بھی ہیں۔ قومی راجدھانی میں رہنے والے 40 سالہ انوج نے چارج سنبھالنے کے بعد ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد دہلی کو ملک کی بہترین فٹ بال یونٹ بنانا ہے جس کے لیے تمام ممبران اور کلبوں کا تعاون ضروری ہے۔ ڈی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق سدیوا کے علاوہ انوج اسپین میں ایک فٹ بال کلب کے بھی مالک ہیں۔

پیشے کے اعتبار سے وکیل انوج نے اپنے پہلے خطاب میں دارالحکومت میں نچلی سطح پر فٹ بال کو بہتر بنانے، اسکول کی سطح پر اسے فروغ دینے اور تمام بے ضابطگیوں سے سختی سے نمٹنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ دپیکا وینکٹیش کو ہیرو قومی خواتین فٹ بال چمپئن شپ میں حصہ لینے والی دہلی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ دہلی سوکر ایسوسی ایشن نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ ایسوسی ایشن نے ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ دیپتی پاپنائی کو ٹیم کا نائب کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ دہلی اور میزبان چھتیس گڑھ کو جموں و کشمیر، لداخ اور مدھیہ پردیش کے ساتھ گروپ فور میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Football Stadium in Imphal امپھال ویسٹ میں نیا فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ این برین

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.