ETV Bharat / sports

Wrestler Protest بی جے پی برج بھوشن سنگھ کو بچا رہی ہے، عآپ - reena gupta slams bjp over wrestler protest

عام آدمی پارٹی کی سینیئر لیڈر رینا گپتان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ' خاتون پہلوانوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے بی جے پی برج بھوشن سنگھ کو بچا رہی ہے۔ Wrestler Protest

aap leader reena gupta slams bjp over wrestler protest
بی جے پی برج بھوشن سنگھ کو بچا رہی ہے، عآپ
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 10:07 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعرات کے روز کہا کہ خاتون پہلوانوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنے باہو بلی رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو بچا رہی ہے۔ آپ کی سینئر لیڈر رینا گپتا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے جنتر منتر پر ملک اور پوری دنیا میں ترنگے کا فخر بلند کرنے والے پہلوان احتجاج کر رہے ہیں۔ اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے یہ پہلوان ایشین گیمز، کامن ویلتھ، اولمپکس جیسے بین الاقوامی کھیلوں میں بھارت کے لیے تمغے جیت چکے ہیں، لیکن اب وہ دوسری بار سڑک پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

گپتا نے کہا کہ ایک ہزار سے زیادہ پہلوانوں نے مسٹر سنگھ کے خلاف بہت سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن میں جنسی ہراسانی، آمریت، من مانی، گالی گلوچ کا استعمال، ذہنی طور پر ہراساں کرنا اور احتجاج کرنے پر دھمکانا شامل ہیں۔ اب پورے ملک میں یہ پیغام واضح ہو گیا ہے کہ ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ سے ان کا مقصد کیا ہے۔

  • BJP के बाहुबली MP जिस पर 1000+ बेटियों ने यौन उत्पीड़न के संगीन आरोप लगाए हैं, उसे बचाने में BJP के सभी बयान बहादुर लगे हैं। दिल्ली पुलिस FIR दर्ज़ नहीं कर रही है @ianuragthakur @smritiirani मुंह में दही जमा कर बैठे हैं, लेकिन देश अपनी बेटियों के साथ हैं #WrestlersProtest pic.twitter.com/9sTBt9xz3V

    — Reena Gupta (@Gupta_ReenaG) April 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ پہلوان جب تمغے جیتتے ہیں تو سیلفیاں لینے کا مقابلہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم پہلوانوں کو اپنے گھر بلاتے ہیں اور خاتون پہلوانوں کو اپنی بیٹی اور خاندان کے افراد کہتے ہیں اور آج وہ اپنے خاندان کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون پہلوانوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے بی جے پی، مرکزی حکومت اور دہلی پولیس باہوبلی ایم پی کو بچانے میں مصروف ہیں۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کیا اور کہا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر سے پہلے تحقیقات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.