بھارتی سینئر مرد اور خاتون ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاکی انڈیا کے بنیادی آن لائن کوچنگ کورس کی تعریف کی اور اسے کھلاڑیوں کے لیے کافی ضروری بتایا۔ ہاکی انڈیا نے نو مئی کو اس کورس کا اعلان کیا تھا۔ اس میں مرد ٹیم کے 33 اور خواتین ٹیم کی 23 ممکنہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ اس کوچنگ کورس میں کھیل کے قوانین اور تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔
ہاکی انڈیا لیول بنیادی کوچنگ کورس کوچنگ ایجوکیشن کا ایک مقصد گراس روٹ سطح کے کوچز کو عالمی معیار کوچ بننے میں مدد کرنا ہے۔ ہاکی انڈیا نے 36 گھنٹے کا آن لائن سیشن رکھا جس کے بعد کھلاڑیوں کو آن لائن امتحان دینا تھا۔ مردوں کا امتحان 11 مئی اور عورتوں کا امتحان 15 مئی کو ہوا۔
بھارتی ٹیم کے فارورڈ رمندیپ سنگھ نے کہا کہ میں نے واقعی کوچنگ کورس کا لطف اٹھایا۔ میں کافی عرصے سے ہاکی کھیل رہا ہوں لیکن میں تاریخ کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتا تھا۔ ہاکی بھارت کے شہریوں کے لیے کافی اہم کھیل ہے اور یہ ہمارے لیے جاننا بے حد ضروری ہے کہ کس طرح یہ کھیل بنا اور اس نے کس طرح دنیا میں جگہ بنائی۔ اس کا تجربہ ہمیں بہتر کھلاڑی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ٹیم کے مڈفیلڈر ہردک سنگھ نے کھیل کے قوانین سمجھنے پر خوشی ظاہر کی اور کہا کہ اگر وہ تمام قوانین اچھے سے سمجھیں گے تو انہیں فیصلے لینے میں آسانی ہوگی۔
21 سالہ ہردک نے کہا کہ ہاکی ایک تیز کھیل ہے۔ اس میں کچھ ہی سیکنڈ میں کافی کچھ بدل جاتا ہے اور کئی بار ہمارے پاس صحیح فیصلے لینے کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ کوچنگ کورس کے ذریعے تمام قوانین کو سمجھنے سے مجھے فیصلے لینے میں آسانی ہوگی اور میچ کے دوران ویڈیو ریفرل لینے پر ہم احتیاط برتیں گے۔
بھارتی خاتون ٹیم کی گول کیپر سویتا نے کہا کہ انہوں نے کوچنگ کورس کے دوران ایک اچھا وقت گزارا اور انہیں اس دوران ہاکی پچ کی وضاحتوں کے بارے میں سیکھنے کو ملا۔
سویتا نے کہا کہ ایک گول کیپر ہونے کی وجہ سے میدان کے طول و عرض کو جاننا میرے لیے بہت ضروری ہے۔ اگر میں میدان کو سمجھ پاوں گی تو میں یہ طے کر سکتی ہوں کہ ہمارے ٹیم کے دفاعی کھلاڑی صحیح جگہ پر کھڑے ہیں یا نہیں اور اس سے میدان پر بات چیت کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔
خواتین ٹیم کی نوجوان فارورڈ کھلاڑی 18 سالہ شرمیلا دیوی نے کہا کہ کوچنگ کورس سے بہت ساری معلومات ملی۔ میں اب بھی بین الاقوامی ہاکی میں اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہوں اور اس سے مجھے کافی مدد ملے گی۔ ہاکی کی نظریاتی معلومات سے ہمیں میدان پر بہتر تال میل بنانے میں مدد ملے گی۔