ETV Bharat / sports

انڈر 21 کھیلو انڈیا خاتون ہاکی لیگ کا اہتمام

ہاکی انڈیا کے اشتراک سے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے آج ہاکی انڈیا کے زیر اہتمام کھیلو انڈیا خاتون ہاکی لیگ (انڈر 21) کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان کیا۔

انڈر 21 کھیلو انڈیا خاتون ہاکی لیگ کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:30 PM IST

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے ہاکی انڈیا کے اشتراک سے ہاکی انڈیا کے زیراہتمام کھیلو انڈیا ہاکی انڈیا لیگ کا آغاز کیا۔ اس کے میچ مارچ - نومبر کے درمیان تین مراحل میں ملک بھر میں تین مختلف مقامات پر ہوں گے۔

اس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے میچوں کا انعقاد 23 سے 29 مارچ ، 2020 نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے کا انعقاد 13 سے 19 جولائی تک بنگلور کے ایس اے آئی سینٹر میں ہوگا اور تیسرا مرحلہ 22 سے 29 نومبر تک بھونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

انڈر 21 کھیلو انڈیا خاتون ہاکی لیگ کا انعقاد
انڈر 21 کھیلو انڈیا خاتون ہاکی لیگ کا انعقاد

کھیلوں کے وزیر کیرن ریجیجو نے کہا کہ حکومت کی کوشش یہ ہے کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے ذریعے مختلف کھیلوں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور دریافت کےلئے پلیٹ فارم بنائے جائیں۔ خواتین کی ہاکی میں اس وقت بھارت میں ہونے والے قومی سطح کے مقابلوں کی تعداد نہایت محدود ہے۔

اسی وجہ سے ہمیں یہ لیگ بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی تاکہ انڈر 21 زمرے میں مزید با صلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کی جاسکے۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ لیگ ہاکی کے متعدد باصلاحیت کھلاڑی منظر عام پر لائے گی۔لیگ کے پہلے سیزن میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

ٹیموں کی شرکت کو شرکت کے متعلق شرائط کی منظوری کی تصدیق کے بعد پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر قبول کی جائے گی ۔

ان 14 ٹیموں کو لیگ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لئے سات ٹیموں کے دو گروپ میں تقسیم کیا جائے گا ، جو راؤنڈ رابن فارمیٹ کی بنیاد پر ہو گا ، ہر ٹیم دونوں مرحلوں میں کل چھ میچ کھیلیں گی۔

پہلے دو مراحل کے اختتام کے بعد تیسرے مرحلے میں ٹیموں کی درجہ بندی کی بنیاد پر رینکنگ میچوں کا انعقاد ہو گا ۔چمپئن ٹیم کے تعین کے لئے فائنل میچ بھی کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.