ETV Bharat / sports

جونیئرمینز ہاکی ایشیا کپ کے لیے بھارت کی پریکٹس شروع

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 4:57 PM IST

جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سات دن کے کورنٹائن کے بعد جونیئرمینزہاکی ایشیا کپ کی تیاری کے لیے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔

india's practice begins for junior hockey asia cup
جونیئرمینز ہاکی ایشیا کپ کے لیے بھارت کی پریکٹس شروع

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کو گزشتہ چھ فروری کو رپورٹ کرنے اور کورونا ٹیسٹ کے بعد کورنٹائن میں رہے 37 رکنی جونیئر مینز کور گروپ نے ہفتہ کو پریکٹس شروع کردی ہے۔

ٹیم کے کوچ بی جے کوریپا نے کہا ’’ضروری کورنٹائن کی مدت مکمل ہونے کے ساتھ ہی ہم نے آج سے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے اور کھلاڑی اس قومی کوچنگ کیمپ کا زیادہ سے زیاد فائدہ حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں، جو یکم مئی کو ختم ہوگا"۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ میں ہم اپنی فٹنس میں بہتری، رفتار اور کچھ میچ کا منظرنامہ بنانے کی جانب توجہ مرکوز کریں گے، تاکہ جونیئر مینز ایشیا کپ کے لیے ہم بہتر طریقے سے تیار ہوسکیں۔

انھوں نے کہا کہ سینئر مینز کور گروپ کو بھی اسی کیمپس میں رکھا جائے گا، ایسے میں ہم چاہیں گے کہ ان کی زیادہ سے زیادہ موجودگی درج ہو، ہم کچھ ایسے سیشنز کا بھی منصوبہ بنائیں گے، جہاں جونیئر کھلاڑیوں کو ان کے خلاف کچھ پریکٹس میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.