ETV Bharat / sports

پروہاکی لیگ :نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت ملتوی

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 9:41 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے مقابلے کے لئے ہندستان نہیں آ پائے گی۔ہاکی انڈیا نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔

پروہاکی  لیگ :نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت ملتوی
پروہاکی لیگ :نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت ملتوی

نیوزی لینڈ کو بھونیشور میں 23 اور 24 مئی کو ہندستانی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کھیلنا تھا۔ہندستانی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں فی الحال دو دو مقابلے جیتے ہیں۔

ہاکی نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ایان فرانسس نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کی طرف سفری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اور ڈاکٹروں کا مشورہ اور کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے ہندستان کےدورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہاکی انڈیا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر الینا نارمن نے کہا کہ ایسے مشکل دور میں ہندستان نیوزی لینڈ کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ ملتوی ہونا بدقسمتی کی بات ہے لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نیوزی لینڈ کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں۔ کسی بھی قومی فیڈریشن کے لئے اس کے کھلاڑیوں کی سیکورٹی بہت سخت ہے۔لیکن امید ہے کہ ہندستان ایک بار پھر نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔

نارمن نے ساتھ ہی بتایا کہ ہندستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے لئے بکے ہوئے ٹکٹ کی رقم آن لائن اور آف لائن واپس آ جائے گی۔ حالات سدھرنے کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.