ETV Bharat / sports

ہاکی: بھارت کی فتوحات کا سلسلہ جاری

بیلجیئم میں جاری ہاکی سیریز میں بھارتی ٹیم نے اسپین کو شکت دے کر لگاتار تیسری جیت درج کی۔

بھارت کی فتوحات کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Sep 29, 2019, 11:46 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:05 PM IST

پہلے دو میچوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی ہاکی ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور اسپین کو 1- 5 سے شکست دی۔

میچ میں بھارت کی جانب سے ہرمنپریت نے دو جبکہ آکاش دیپ، ایس وی سنیل اور رمن دیپ سنگھ نے ایک ایک گول کئے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

میچ میں بھارت کی شروعات اچھی نہیں تھی اور حریف ٹیم کے ایگلیسیاس الوارو نے گول کر کے اسپین کو 0-1 کی برتری دلائی لیکن دو منٹ بعد ہی بھارتی ٹیم کی جانب سے آکاش دیپ نے گول کر کے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔

ہرمنپریت نے دو گولز کئے
ہرمنپریت نے دو گولز کئے

اس کے بعد پورے میچ میں بھارتی ٹیم کا دبدبہ رہا اور 20 ویں منٹ میں سنیل نے شاندار گول کر کت اسکور 1-2 کر دیا جبکہ 35 ویں منٹ میں رمن دیپ، 41 ویں منٹ میں ہرمنپریت نے گول گول کرکے اسکور 1-4 کر دیا۔

اس کے علاوہ بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے تک اسپین ٹیم کو میچ میں واپسی کا موقع نہیں دیا اور 51 ویں منٹ میں ہرمنپریت نے ٹیم کا پانچواں اور اپنا دوسرا گول کر کے اسپینی ٹیم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔

بھارتی ٹیم کا اگلا میچ یکم اکتوبر کو بیلجیئم کے خلاف ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.