دیوان کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندی کی وجہ سے امریکہ میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی طبیعت بھی خراب ہے۔ ایسے میں ریجیجو نے انہیں طبی مدد کی فراہمی کا بھروسہ دلایا ہے۔
![ریجیجو کی سابق ہاکی کھلاڑی کی مدد کی یقین دہانی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6735903_rijiju.jpg)
مرکزی وزیرکھیل ریجیجو کے دفتر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہاکی اولمپین دیوان امریکہ میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ بیمار ہیں۔انہوں نے ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے ذریعے ریجیجو سے مدد مانگی ہے۔
سان فرانسسكو میں واقع ہندستانی سفارت خانے کو اس بارے میں بتایا گیا ہے اور وہ لوگ دیوان کو میڈیکل مدد فراہم کرائیں گے۔
دیوان کو 20 اپریل کو ہندستان آنا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے سفری پابندی ہونے سے وہ یہاں نہیں آ پائے۔