برازیل کے 27 سالہ کے فٹبالر کو پیر کی صبح کلب کے ٹریننگ سینٹر میں پہنچنا تھا لیکن وہ اس کے لیے نہیں آ سکے۔
حالانکہ اس سے ٹھیک 24 گھنٹے قبل ہی نیمار اپنی قومی ٹیم برازیل کے ماراكانا اسٹیڈیم میں پیرو کے ساتھ ہوئے کوپا امریکہ فائنل میچ دیکھنے پہنچے تھے جس میں برازیل نے پیرو کو 1-3 سے فتح حاصل کی تھی۔
پی ایس جی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ نیمار نے غیر حاضری کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔
بارسلونا کے سابق کھلاڑی کی غیر موجودگی سے اس بات کی بھی امید لگائی جا رہی ہے کہ وہ فرانسیسی کلب کو چھوڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یہ خبریں گشت کر رہی تھیں کہ نیمار پی ایس جی کلب چھوڑ کر کسی دوسرے کلب میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ پی ایس جی کی جانب سے اپنی فیس میں کٹوتی کے لیے بھی تیار ہیں۔
نیمار نے پی ایس جی کی جانب سے 37 میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 34 گولز کئے ہیں۔
نیمار نے 22 ملین یورو کی بھاری قیمت میں پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن میدان کے باہر تنازعات اور چوٹ کی وجہ سے کلب انتظامیہ اور ان کے مابین کشیدگی تھی۔
حال ہی میں ایک میچ کے دوران نیمار نے ایک فرانسیسی مداح کو مارنے کے معاملے میں کلب نے ان پر تین میچوں کی پابندی عائد کی تھی۔