سویڈن نے چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
سویڈن ٹیم کی 24 برسوں میں جرمنی کے خلاف یہ پہلی جیت بھی ہے۔
آخری بار سویڈن نے سنہ 1995 عالمی کپ میں جرمنی کو شکست دی تھی۔
جینیفر ماروسان کے پہلے ہاف میں باہر ہونے کے باوجود جرمنی نے اچھا آغاز کیا اور لینا منگول نے ٹیم کے لیے پہلا گول کرتے ہوئے0-1 کی برتری حاصل کر لی، میچ کے 16 ویں منٹ میں لینا نے سارہ ڈابرٹذ کی مدد سے یہ گول کیا۔
اگرچہ صوفیہ جیكبسن نے گیند کو قبضے میں لیتے ہوئے جرمن گول کیپر ایلمتھ شلٹ کی مدد سے 22 ویں منٹ میں سویڈن کے لیے برابری کا گول کیا۔
چین کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والی ماروسان کو دوسرے ہاف میں دوبارہ میدان پر بھیجا گیا لیکن میچ شروع ہونے کے تین منٹ بعد ہی سویڈن نے برتری کا گول داغ دیا۔
فريڈولنا رولفو کے زبردست ہیڈر کی مدد سے سٹينا بلیكسٹنيس نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔
ماروسان اضافی وقت میں گول کا بہترین موقع گنوا بیٹھیں جب ان کا شاٹ وائڈ چلا گیا، اسی کے ساتھ سویڈن نے ایک گول کی برتری کے ساتھ چوتھی بار عالمی کپ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
اس جیت کے ساتھ سویڈن سیمی فائنل میں گزشتہ چیمپئن امریکہ، انگلینڈ اور ہالینڈ کے ساتھ شامل ہو گیا ہے۔
سرفہرست امریکہ کا مقابلہ منگل کو انگلینڈ سے جبکہ سویڈن کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔