ETV Bharat / sports

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: دفاعی چیمپئن پیرلیس آیس سی کا فاتحانہ آغاز - دفاعی چیمپئن پیرلیس آیس سی

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے افتتاحی میچ میں فاعی چیمپئن پیرلیس آیس سی نے خضرپور ایف سی کو یکطرفہ مقابلے میں 1-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا.

دفاعی چیمپئن پیرلیس آیس سی کا فاتحانہ آغاز

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 7:19 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں تاریخی فٹبال کلب موہن بگان کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن پیرلیس آیس سی نے خضرپور ایف سی کو یکطرفہ مقابلے میں 4-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا.

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں پہلی مرتبہ کھیلنے والی ٹیم خضرپور ایس سی اور دفاعی چیمپئن پیرلیس ایس سی نے کھیل کا آغاز کیا۔کھیل کے دوسرے منٹ میں ہی ایمائنیویل نے گول کرکے خضرپور ایس سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی مگر چھ منٹ بعد ہی آٹھویں منٹ پر پنکج ملا نے گول کرکے پیرلیس ایس سی کو برابری پر لاکھڑا کر دیا۔

کھیل کے 21 ویں منٹ پر محمد آفتاب احمد نے شاندار گول کرکے پیرلیس ایس سی کو 2-1 کی سبقت دلائی۔ کھیل کے 38 ویں منٹ پر نائجیریائی فٹبالر کروہما نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 3-1 سے آگے کر دیا۔ پہلے ہاف میں پیرلیس ایس سی کی حریف ٹیم پر بڑی سبقت برقرار رہی۔

مزید پڑھیں:T20 WC 2021 schedule: بھارت 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا

دوسرے ہاف میں بھی دفاعی چیمپئن پیرلیس ایس سی کی جانب سے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رہا اور کھیل کے 67 ویں منٹ پر نائجیریائی فٹبالر کروہما نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو 4-1 سے آگے کر دیا۔

کھیل کے اختتام تک خضرپور ایس سی میچ میں واپس آنے کی ناکام جدوجہد کرتی رہی۔ دفاعی چیمپئن پیرلیس ایس سی نے 1-4 گول کی مدد سے کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے افتتاحی میچ میں بڑی جیت درج کی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ایک سال کی معطلی کے بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا انعقاد 18 اگست کو ہوگا، جو ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے سبب عام زندگی کے ساتھ ساتھ کھیل کی دنیا پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔ کورونا وائرس کی رفتار سست پڑنے کے سبب جزوی طور پر کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.