بھارت کو میچ کے 24 ویں منٹ مین پنالٹی ملا جسے اویکا نے گول میں تدبیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی اور ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی اس کے کچھ ہی منٹوں بعد لینڈا نے 32 ویں منٹ میں مزید ایک گول کر کے اسکور 0-2 کر دیا۔
ہانگ کانگ کی جانب سے میچ کے 60 ویں منٹ میں چان نے پنالٹی پر ٹیم کا واحد گول کر کے اسکور 2-1 کر دیا۔
لیکن اس پانچ منٹ کے بعد ہی بھارتی کھلاڑی انجو نے شاندار گول کیا جس سے اسکور 1-3 ہو گیا۔
میچ کے آخری منٹ میں بھی بھارتی ٹیم جارحانہ انداز میں ہی کھیلتی رہی اور 77 ویں منٹ ایک اور گول کر دیا اور ٹیم کی برتری کو مزید مضبوط کر دیا اور یہ برتری آخر تک برقرار رہی۔