ETV Bharat / sports

محمڈن اسپورٹنگ کا مڈفیلڈر پھارنگکی بوام سے معاہدہ - ایف سی گوا

تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ نے رواں سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف سی گوا کے نوجوان مڈفیلڈر پھارنگکی بوام کی بطور لون خدمت حاصل کر لی ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کا مڈفیلڈر پھارنگکی بوام سے معاہدہ

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 10:10 AM IST

کلکتہ فٹبال لیگ 5 ستمبر 2021 سے شروع ہونے والے ڈورنڈ کپ 2021 میں شرکت کرنے والی شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے زوردار مشق میں مصروف ہے۔

روسی کوچ ایندریو چینسکیوا کی نگرانی میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کے کھلاڑی اس وقت سالٹ لیک اسٹیڈیم کے اسپورٹنگ کامپلیکس میں مشق کر رہے ہیں۔

اسی درمیان محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ نے ٹیم کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بہترین اور تجربہ کار کھلاڑیوں سے معاہدہ کرکے اسے دور کرنے کی کوشش تیز کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلکتہ فٹبال لیگ 2021: بھوانی پور ایف سی شکست سے بچنے میں کامیاب

بھارت کے قدیم ترین اور تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ نے رواں سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف سی گوا کے نوجوان مڈفیلڈر پھارنگکی بوام کی بطور لون خدمت حاصل کر لی ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ کے مطابق پھارنگکی بوام کا ایف سی گوا کی جانب سے گذشتہ سیزن شاندار رہا تھا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

کلب ذرائع کے مطابق پھارنگکی کی عمدہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ بطور لون ایف سی گوا سے انہیں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں محمڈن اسپورٹنگ کا ایسٹ بنگال سے ایک اہم میچ کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد 5 ستمبر کو سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ ڈورنڈ کپ 2021 میں اپنی مہم کی شروعات کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.