ETV Bharat / sports

محمڈن اسپورٹنگ کلب کی شکست کی وجہ کیا ہے؟

آئی لیگ سیکنڈ ڈویژن کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے مرحلے سے محمڈن اسپورٹنگ کلب کے باہر ہونے کے بعد کلب کے عہدیداران کی خاموشی سے مداح مایوس ہیں ۔

author img

By

Published : Apr 8, 2019, 11:15 AM IST

محمڈن اسپورٹنگ کی ناکامی اور عہدیداران کی خاموشی

شہرہ آ فاق کلب گذشتہ چند برسوں سے آ ئی لیگ فرسٹ ڈویژن میں کھیلنے کاخواب لےکر سیکنڈ ڈویژن کوالیفا ئنگ راؤنڈ میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔ ٹیم تو قع کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔

کوچ کم ٹیکنکل ڈائریکٹر رگھو نندی کی پوری طاقت لگانے کے باوجود اپنی منزل تک پہنچ نہیں پائے ۔کوالیفا ئنگ راؤنڈ کے پہلے مرحلے سے باہر ہونے کے بعد پروفیشنل فٹبالرز تو اپنے اپنے گھر کو نکل گئے مگر کلب انتظامیہ اب بھی خاموش ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ٹیم کی شکست پر انتظامیہ پریس کا نفرنس بلاتی اور مایوس کن کارکردگی کی وضاحت کرتی مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔ تمام عہدیداران خاموش رہے اور کسی نے کچھ نہیں کہا۔ مگر سوال اب بھی اپنی جگہ پر برقرار ہےکہ ٹیم کی مایوس کن کاردگی کی ذمہ داری کون لے گا؟

کوالیفا ئنگ رائونڈ کی شروعات سے قبل کلب انتظامیہ نے بڑی بڑی باتیں کہی تھی لیکن لگاتارشکست کے بعد عہدیداران خاموش ہیں اورسیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپو رٹنگ کلب مسلسل شکست سے دوچار ہوتی رہی ۔

یہ بات بھی سچ ہے کہ کلب مالی بحران کا شکار ہے۔ کلب انتظامیہ کواس ضمن میں سنجیدگی سے غوروفکر کرنے کی ضرورت ورنہ مستقبل میں بھی محمڈن کا کوالیفا ئنگ رائونڈ سے آ گے بڑھنا ممکن نظر نیہں آ تا ۔ شیدائی مایوس ہیں اور انہیں جواب کا انتظارہے ۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.