ETV Bharat / sports

World Cup 2023 میرا مقصد ہمیشہ بہتر سے بہترین بننے کا رہا ہے: وراٹ کوہلی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 6:13 PM IST

بھارتی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس میں ویراٹ کوہلی میزبان ٹیم کے لیے رنز چیس کرنے کے معاملے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل میں بھارت پانچ میچز میں سے پانچ جیت کر سرِفہرست ہے۔

Virat Kohli
وراٹ کوہلی

نئی دہلی: بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں پانچ میچز میں سے پانچ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ اس شاندار کارکردگی میں تمام کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ہدف کا تعاقب کرنے میں میزبان ٹیم کے لیے وراٹ کوہلی ایک اہم کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے مشکل وقت میں آکر بھارت کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس میں بھارت کا آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ قابل ذکر ہے جب بھارت نے 199 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے تین وکٹ محض تین رنز پر ہی گنوا دیے تھے لیکن وہاں وراٹ اور راہل نے شاندار شراکت داری کرکے میچ کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔ بھارت کا اگلا میچ 29 اکتوبر کو اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے ہے۔

وراٹ کوہلی نے اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات پر کام کیا ہے کہ میں ہر دن، ہر پریکٹس سیشن، ہر سال اور ہر سیزن میں خود کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں اور یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے اتنے لمبے عرصے تک کھیلنے اور اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد کی ہے۔ کوہلی نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس ذہنیت کے بغیر مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ممکن ہے،کیونکہ اگر صرف کارکردگی ہی آپ کا مقصد ہوگا تو آپ تھوڑی دیر بعد مطمئن ہوسکتے ہیں اور اپنے کھیل پر کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہلی نے یہ بھی کہا کہ میرا مقصد ہمیشہ یہی رہا ہے کہ میں بہتر سے بہترین بننے کی کوشش کرتا رہوں۔ بہتر کارکردگی کے لیے کوئی مقررہ حد اور نہ ہی کوئی معیار ہوتا ہے کہ آپ یہاں تک پہنچنے کے بعد کمال حاصل کر لیں گے۔ اس لیے میں ہر روز بہتری کی طرف کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ وراٹ کوہلی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے میچوں میں 55.36 کی اوسط سے 1,384 رنز بنائے ہیں، جس میں تین سنچریاں اور نو نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا سب سے بڑا اسکور 107 رنز ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.