ETV Bharat / sports

Venus Williams Out وینس پہلے راؤنڈ میں باہر - بیلجیئم کی کوالیفائر مینن نے آرتھر ایش اسٹیڈیم

کریئر کا 100 واں یو ایس اوپن میچ کھیلتے ہوئے 2000 اور 2001 کی چمپئن وینس ولیمس کو اس سال کے ایڈیشن کے شروعاتی دور کےراؤنڈ میں کوالیفائر گریٹ منن نے باہر کر دیا۔

وینس پہلے راؤنڈ میں باہر
وینس پہلے راؤنڈ میں باہر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 8:16 PM IST

نیویارک:بیلجیئم کی کوالیفائر مینن نے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں گزشتہ شب خواتین کے سنگلز میچ میں دو بار کی چیمپئن وینس ولیمز کو6-1،6-1سے شکست دی۔

سابق عالمی نمبر ایک ولیمز اپنے کیریئر میں 24ویں گھریلو ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا مین ڈرا کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے 2000 اور 2001 میں اپنے گھریلو گرینڈ سلیم ایونٹ میں لگاتار سنگلز خطاب جیتے، جبکہ وہ پانچ بار ومبلڈن سنگلز ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔

وینس حالانکہ منگل کے مقابلے میں کوئی ہمت نہیں دکھا سکی اور اسے عالمی نمبر 97 مینن نے ایک گھنٹہ 13 منٹ میں شکست دی۔ولیمز نے میچ کے بعد کہاکہ مجھے اپنے حریف کو کریڈٹ دینا ہوگا۔ ایسا کوئی شاٹ نہیں تھا جو وہ نہیں لگا سکتی تھی۔ یہاں تک کہ جب میں نے واقعی حیرت انگیز شاٹس لگایاتھا تووہ ونر یا ڈراپ شاٹ کھیل رہی تھی۔

انہوں نے کہا ”مجھے نہیں لگتا کہ میں نے خراب کھیلا۔مجھے لگتا ہے کہ آج کا دن بد قسمتی تھی۔یو ایس اوپن میں کیریئر کی بہترین کارکردگی دو سال پہلے یواین میں آیاجب وہ تیسرے راؤنڈ میں پہنچیں تھیں۔ دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ جمعرات کو ساتھی کوالیفائر امریکہ کی سچیا وکی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Asia Cup 2023 سری لنکا کے ایشیا کپ اسکواڈ میں تین نوجوان گیند باز شامل

دریں اثنا، گزشتہ سال کی سیمی فائنلسٹ آرینا سبالینکا نے بیلجیئم کی مارینا زینیوسکا کو6-3,6-2سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں قدم رکھا، جہاں ان کا مقابلہ برطانیہ کی جوڈی بریج سے ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.