ETV Bharat / sports

دھونی کو مداح نے بیٹ تحفے میں دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی ان دنوں شملہ کی وادیوں میں اپنے کنبے کے ساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ وہیں ان کے مداح ونو دیوان نے ہفتے کے روز شملہ میں مہندر سنگھ دھونی سے ملاقات کی۔ دیوان دھونی کے ساتھ تقریبا 20 منٹ تک رہے۔ اس دوران دیوان نے دھونی کو چار کرکٹ بلے تحفہ کے طور پر دیا۔ دھونی نے خود بلے کو چیک کرتے ہوئے تعریف کی۔

سابق کپتان دھونی اہل خانہ سمیت شملہ کی وادیوں میں

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 10:10 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی ان دنوں شملہ کی وادیوں میں اپنے کنبے کے ساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ وہیں ہفتہ کے روز دھونی کے مداح دھونی کی ایک جھلک پانے کو بے چین نظر آئے۔ سہ پہر کو دھونی نے ہیون ہومسٹے میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائی۔

سابق کپتان دھونی اہل خانہ سمیت شملہ کی وادیوں میں

شملہ میں ان کے ایک مداح ونو دیوان نے بھی مہندر سنگھ دھونی سے ملاقات کی۔ دیوان دھونی کے ساتھ تقریبا 20 منٹ تک رہے۔ اس دوران دیوان نے دھونی کو چار بلے بھی تحفہ کے طور پر دئے۔ دھونی نے خود بلہ چیک کیا اور اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقے میں بیٹ بننا، یہاں کے نوجوانوں کے لئے اچھی علامت ہے۔

دھونی سے ملاقات کے بعد دیوان نے کہا کہ وہ دھونی کے بڑے فین ہیں۔ اس سے قبل جب دھونی سنہ 2018 میں شملہ آئے تھے تو وہ دھونی سے نہیں مل سکے تھے، جس پر انہیں بہت افسوس ہوا تھا۔ آج جب انہیں دھونی کی آمد کی خبر ملی تو وہ خود کو روک نہیں سکے اور دھونی سے ملنے آ گئے۔

شملہ پہنچنے کے بعد دھونی نے مہلی کے ہیون ہومسٹے میں رات گزاری۔ وہیں دھونی اب شملہ کی بائی پاس روڈ کے کنلوگ میں رہ رہے ہیں۔ دھونی شملہ کی وادیوں میں تین دنوں تک رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.