بنگلہ دیش کے ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'گیانا میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈینز کو کلین سویپ کرنے کے بعد بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔'
تمیم اقبال نے 27 جنوری کو ٹی 20 فارمیٹ سے چھ ماہ کا وقفہ لیا حالانکہ اس دوران انہوں نے ڈومیسٹک T20 ٹورنامنٹ کھیلا۔ اس سے قبل تمیم نے کہا تھا کہ وہ اپنے ٹی 20 مستقبل کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Eoin Morgan Retires from International cricket: ایون مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ کوخیر باد کہا
تمیم نے 78 ٹی 20 میچ کھیلے اور 24.08 کی اوسط اور 117.2 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1758 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل تھیں۔