ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2022 جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کی شکست

جنوبی افریقہ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر12 میچ میں لونگی نگیڈی (29/4) کی شاندار گیند بازی کے بعد ایڈن مارکرم (52) اور ڈیوڈ ملر (59) کی نصف سنچریوں کی بدولت اتوار کے روز بھارت کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ گروپ 2 میں ٹاپ پر پہنچ گیا۔T20 World Cup 2022

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 30, 2022, 8:58 PM IST

پرتھ: جنوبی افریقہ نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں لونگی نگیڈی (29/4) کی شاندار گیند بازی کے بعد ایڈن مارکرم (52) اور ڈیوڈ ملر (59) کی نصف سنچریوں کی بدولت اتوار کے روز بھارت کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔گروپ-2 کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 133 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ نے یہ ہدف دو گیندیں باقی رہتے ہی حاصل کر لیا۔T20 World Cup 2022

پرتھ کی اچھال بھری پچ پر سوریہ کمار یادو کو چھوڑ کر تمام بھارتی بلے باز ناکام رہے۔ سوریہ کمار نے 40 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر بھارت کو 133 رنز کے باعزت اسکور تک پہنچا یا۔

134 رن کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بھی 10 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز بنا ئے تھے لیکن پھر ملر اور مارکرم نے شاندار بلے بازی سے میچ کا رخ موڑ دیا۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت داری کرکے میچ پروٹیاز کے پالے میں ڈال دیا۔ مارکرم 16ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے لیکن ملر نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو منزل مقصود تک پہنچا دیا۔اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ گروپ 2 میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کی جیت پر آس لگائی پاکستانی ٹیم اب سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup 2022 پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی جیت درج کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.