پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)Pakistan Cricket Board نے جمعرات کے روز اسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان Wicketkeeper-batsman Mohammad Rizwanو 2021 میں شاندار کارکردگی کے لیے سال کا سب سے قیمتی کرکٹر valuable cricketer قرار دیا۔
رضوان نے اس اعزاز کے لیے بابر اعظم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی جیسے اسٹار کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس سے قبل انہیں ایک آزاد پینل نے متفقہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے منتخب کیا تھا۔
واضح رہے کہ 2021 میں رضوان نے ٹیسٹ میں 455، ون ڈے میں 134 اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1326 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ تمام فارمینس میں وہ 56 مرتبہ وکٹ کے پیچھے بلے بازوں کا شکار کیا ہے۔
پی سی بی نے اپنے یوٹیوب چینپ پر ورچوئل تقریب میں ان ایوارڈز کا اعلان کیا جس کی میزبانی روہا ندیم اور سکندر بخت نے کی۔
مزید پڑھیں:India vs South Africa 2nd Test: دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست
محمد رضوان نے کہا کہ قیمتی کرکٹر اور ٹی20 کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے۔
یو این آئی