دبئی:ہندوستان کے جارحانہ بلے باز سوریہ کمار یادو نے صرف 36 گیندوں میں 56 رنز بنائے اور دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کل 10 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے، جس سے مختصر ترین فارمیٹ میں نمبر ون رینک کے بلے باز کے طور پر ان کی برتری میں مزید اضافہ ہوا۔ ہندوستانی اسٹار کے اب کل 865 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جب کہ ان کے قریبی حریف پاکستان کے محمد رضوان (787 ریٹنگ پوائنٹس) اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 758 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
جنوبی افریقہ کے اوپنر ریزا ہینڈرکس ہندوستان کے خلاف 49 رنز کی اننگ کے بعد ایک درجہ ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تلک ورما 10 مقام کی چھلانگ لگا کر 55 ویں مقام پر اور رنکو سنگھ 46 مقام کی چھلانگ لگا کر 59 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی 20 گیند بازوں کی رینکنگ میں پروٹیز اسپنر تبریز شمسی منگل کو کھیلے گئے میچ میں محض 18 رنز دے کر ایک وکٹ لیا تھا جس کی مدد سے وہ دو درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جب کہ ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے گیندباز کلدیپ یادواسی فہرست میں پانچ درجے ترقی کر کے 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی تازہ ترین ٹی20 رینکنگ میں ایڈن مارکرم دودرجے کی ترقی کے ساتھ ہندوستان کے رویندرا جڈیجہ کے بعد دوسرے مقام پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ارجن ایوارڈ کے لیے محمد شامی کے نام کی سفارش
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی سنسنی خیز سیریز کے اختتام کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بھی کچھ تبدیلی آئی ہے۔ میرپور میں دوسرے سخت ٹیسٹ کے بعد میچ 1-1 سے برابری پر ختم ہوا۔ گلین فلپس کو اس ٹیسٹ میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور 27 سالہ کھلاڑی کو بلے بازوں کی رینکنگ میں ٹاپ 100 کے باہر سے 55 ویں نمبر پر آنے کا انعام دیاگیا اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں 42 درجے بہتری کے ساتھ 24 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
یواین آئی