ETV Bharat / sports

Road Safety World Series سریش رینا ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار کانپور میں کھیلتے نظر آئیں گے - روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز

دس ستمبر سے کانپور میں ہونے والی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے دوسرے سیزن میں سابق کرکٹر سریش رینا انڈیا لیجنڈز کے لیے کھیلیں گے۔ Suresh Raina in Road Safety World Series

سریش رینا ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار کانپور میں کھیلتے نظر آئیں گے

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 11:03 AM IST

کانپور: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر سریش رینا ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار کانپور میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ جمعرات کی شام انہوں نے گرین پارک میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔ ان کے ساتھ سچن تیندولکر، یووراج سنگھ، مناف پٹیل، ونے کمار، اسٹورٹ بنی، نمن اوجھا، یوسف پٹھان، راہل شرما، منپریت گونی، راجیش پوار اور پرگیان اوجھا نے بھی جم کر پسینہ بہایا۔ Suresh Raina Practice in Road Safety World Series

سریش رینانے منگل کو تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس دوران انہوں نے بھارت سے باہر لیگز میچ کھیلنے کی بات کہی تھی۔ اب وہ 10 ستمبر سے کانپور میں ہونے والی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انڈیا لیجنڈز کے لیے کھیلیں گے۔ وہ بدھ کے روز کانپور پہنچے تھے۔ ٹورنامنٹ کے میچ 10 سے 15 ستمبر تک کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ رائے پور، چھتیس گڑھ میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Safety World Series روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے دوسرے سیزن کا میچ دس ستمبر سے کانپور میں شروع

گزشتہ سال وریندر سہواگ کی بدولت انڈیا لیجنڈز چیمپئن بنی تھی لیکن اس سیزن میں وہ کسی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ایسے میں ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو دیکھتے ہوئے ٹیم کو ایک جارحانہ بلے باز کی ضرورت تھی۔ یوراج سنگھ کے ساتھ مڈل آرڈر میں صرف سریش رینا ہی اس کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ ان کی ٹیم میں شمولیت کے بعد اب لیجنڈز ٹیم کے سیریز جیتنے کے امکانات اور بھی بڑھ گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.