ETV Bharat / sports

IPL 2022: حیدرآباد نے گجرات کو شکست دی

آئی پی ایل 2022 کے 21ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے گجرات ٹائٹنز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کپتان ولیمسن کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Sunrisers Hyderabad beat Gujarat Titans

حیدرآباد نے گجرات کو شکست دی
حیدرآباد نے گجرات کو شکست دی
author img

By

Published : Apr 12, 2022, 6:54 AM IST

کپتان کین ولیمسن (57) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے پیر کو آئی پی ایل 2022 کے 21ویں میچ میں آٹھ وکٹوں سے جیت درج کرکے گجرات کی فتح کے رتھ کو روک دیا۔ حیدرآباد کی چار میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ گجرات کی چار میچوں میں پہلی شکست ہے۔ گجرات نے ہاردک پانڈیا (50) اور مڈل آرڈر بلے باز ابھینو منوہر (35) کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 162 رنز کا مشکل اسکور بنایا، جبکہ حیدرآباد نے ولیمسن کے 57 اور نکولس پورن کے ناٹ آؤٹ 34 رنز کی بدولت 19.1 اوورز میں دو وکٹوں پر 168 رنز بنا کر شاندار فتح اپنے نام کی۔ Sunrisers Hyderabad beat Gujarat Titans by 8 Wickets

ٹاس ہارنے کے بعد گجرات نے ملا جلا آغاز کیا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے پہلے اوور میں 17 رنز بنائے لیکن تیسرے اوور کی دوسری گیند پر ٹیم نے بلے باز شبھمن گل کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد سائی سدرشن نے میتھیو ویڈ کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، لیکن ان کی وکٹ چھٹے اوور کی چوتھی گیند پر 47 کے سکور پر گری۔ اس کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا کریز پر آئے اور ایک اینڈ کو تھام لیا لیکن اس دوران گجرات کی تیسری وکٹ 64 کے سکور پر ویڈ کے طور پر گری۔ یہاں سے، پانڈیا نے وکٹوں کے گرنے سے روکنے کے لیے نئے بلے باز ڈیوڈ ملر کے ساتھ سمجھداری سے بلے بازی کی۔ پانڈیا نے درمیان میں کچھ زبردست ہٹ بھی لگائے۔

کپتان ہاردک پانڈیا اور ملر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے اچھی پارٹنرشپ ہوہی رہی تھی کہ گجرات نے 104 کے اسکور پر ملر کے طور پر چوتھی وکٹ گنوائی، لیکن اس کے بعد پانڈیا نے بلے باز ابھینو منوہر کے ساتھ مل کر اننگز کو رفتار دی۔ پانڈیا اور منوہر کے شاندار شاٹس سے دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت ہوئی لیکن 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر منوہر وکٹ گنوا بیٹھے۔ راہل تیوتیا بھی آتے ہی آؤٹ ہو گئے اور راشد خان میچ کی آخری گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس طرح گجرات 162 کا اسکور بنانے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 20th Match: سنسنی خیز مقابلہ میں راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو تین رن سے شکست دی

پانڈیا نے 41 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے جبکہ منوہر نے 21 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ حیدرآباد کے لیے ولیمسن نے 57، ابھیشیک شرما نے 42 اور پورن نے 34 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں حیدرآباد کی جانب سے تیز گیند باز بھونیشور کمار اور ٹی نٹراجن نے دو دو جبکہ عمران ملک اور مارکو یانسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ولیمسن کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Kane Williamson Player of the Match

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.