ETV Bharat / sports

ٓٓآئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی: اسٹیون اسمتھ سرفہرست، کوہلی نمبر 4 پر پہنچے

آسٹریلیائی بلےباز اسٹیواسمتھ 891 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ولیمسن 886 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ویراٹ کوہلی 814 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

steven smith tops in icc test rankings
ٓٓآئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں اسٹیون اسمتھ سرفہرست
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 11:42 AM IST

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل سے قبل بدھ کے روز جاری کی گئی آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو بلے بازوں کی فہرست میں ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ اب چوتھے نمبر پر ہیں۔

تاہم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اپنی پہلی پوزیشن کھو چکے ہیں اور ان کی جگہ آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ نے لے لی ہے۔

اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ میں 891 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ولیمسن اب 886 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ویراٹ کوہلی نے 814 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو چوتھے نمبر سے ہٹا دیا ہے اور وہ خود اس پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ روٹ اب 797 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹاپ 10 میں کوہلی کے علاوہ دو اور ہندوستانی بلے باز بھی شامل ہیں جس میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور روہت شرما 747 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر ہیں۔

گیند بازوں کی فہرست میں روی چندرن اشون ٹاپ 10 میں واحد ہندوستانی گیندباز ہیں جو کہ 850 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنس 908 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں رویندر جڈیجا (386 پوائنٹس) اور اشون (353 پوائنٹس) کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر 412 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.