سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو چار رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا نے سیریز میں 1۔3 کی برتری حاصل کر لی۔ 30 سال میں پہلی بار سری لنکا نے آسٹریلیا کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔ آخری بار انہوں نے اگست 1992 میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1۔2 سے جیتی تھی۔ Sri Lanka beat Australia by four runs
موجودہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کے لیے میچ میں چارتھ اسلانکا جیت کے ہیرو رہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ 110 رنز بنائے۔ چارتھ اسلانکا نے 106 گیندوں میں 110 رنز کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنے اننگ میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ Charith Asalanka hundred
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم 49 اوورز میں 258 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اسلانکا نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 106 رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ ان کے علاوہ دھننجے ڈی سلوا نے 60 اور وینندو ہسرنگا نے 21 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش، پیٹ کمنز اور میتھیو کوہنیمن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم 50 اوورز میں 254 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 19 رنز درکار تھے۔ کوہنیمن نے تین چوکے لگا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا لیکن آخری گیند پر پانچ رنز نہ بنا سکے۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے انہیں آخری گیند پر آؤٹ کر کے میچ جتوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: West Indies v Bangladesh 1st Test: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے دی شکست
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 99 رنز بنائے۔ وارنر نے اپنی 112 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 35، ٹریوس ہیڈ نے 27 اور مچل مارش نے 26 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا، کرونارتنے اور وینڈرسے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔