ETV Bharat / sports

India-SA T20 سوریہ کمار، راہل کی نصف سنچری، بھارت نے 237 رن بنائے

سوریہ کمار یادو (61)، لوکیش راہل (57) کی شاندار نصف سنچریوں اور وراٹ کوہلی (49 ناٹ آوٹ) کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے اتوار کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کے سامنے 238 رنز کا بڑا ہدف رکھا۔ Suryakumar and Rahul shine again

سوریہ کمار، راہل کی نصف سنچری، بھارت نے 237 رن بنائے

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 9:59 PM IST

گوہاٹی: ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان روہت شرما اور راہل نے بھارت کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 59 گیندوں میں 96 رنز کی شراکت کی۔

سلامی بلے باز پہلے دو اوورز میں وقت لینے کے بعد تیسرے اوور سے حملہ آور ہوئے اور بھارت نے پاور پلے میں 57 رنز جوڑے۔ روہت اور راہل کی جوڑی نے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ (15) نصف سنچری شراکت کی ہے۔ راہل نے 28 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے جبکہ روہت نے 37 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 43 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اوپننگ جوڑی میچ کو پروٹیز سے دور لے جا رہی تھی لیکن کیشو مہاراج نے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے دو بلے بازوں کو آوٹ کرنے کے بعد سانس بھی نہیں لی تھی کہ سوریہ کمار اور وراٹ کی جوڑی نے تیز رفتار انداز میں رنز بنانا شروع کر دیے۔ دونوں کے درمیان 42 گیندوں پر 102 رنز کی دھماکہ خیز شراکت ہوئی۔ سوریہ کمار نے 22 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کے ساتھ 61 رنوں کی ناقابل یقین اننگ کھیلی اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے کم گیندوں (573) میں 1000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے۔

کوہلی نے 28 گیندوں پر سات چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے کر ناٹ آوٹ 49 رنز بنائے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بھارتی بلے باز بن گئے۔

سوریہ کمار 19ویں اوور کی پہلی گیند پر رن ​​آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کریز پر آئے دنیش کارتک نے ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 17(7) رنز بنا کر بھارت کو 20 اوور میں 237 رنز تک پہنچا دیا۔ یہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا اسکور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : T20 World Cup ورلڈ کپ میں سوریہ کمار سمیت پانچ کھلاڑیوں کو چمکنے کا موقع، آئی سی سی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.