ETV Bharat / sports

India vs South Africa 2nd Test: دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست - بھارت جنوبی افریقہ تیسرا ٹیسٹ

ڈین ایلگر کی کپتانی اننگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ South Africa Beat India

India vs South Africa 2nd Test
India vs South Africa 2nd Test
author img

By

Published : Jan 7, 2022, 7:13 AM IST

کپتان ڈین ایلگر کی ناٹ آؤٹ 96 رن کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثرہ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جمعرات کے روز بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔South Africa beat India in second Test

بھارت کو وانڈررس کے اُس گراؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں وہ گزشتہ 30 سال میں کبھی نہیں ہارا تھا۔ South Africa India Test Series

چوتھے دن لنچ اور چائے کے وقفے تک پہلے دو سیشن بارش کی نذر ہوگئے تھے لیکن تیسرے سیشن میں کھیل ممکن ہوا اور جنوبی افریقہ نے سیریز میں برابری کرنے والی جیت حاصل کرلی۔ ایلگر نے چوکا لگا کر جنوبی افریقہ کو فتح دلائی۔

کھیل مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوا اور 34 اوورز کرائے جانے تھے۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 240 رن کا ہدف ملا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے تیسرے دن اسٹمپس تک دو وکٹوں کے نقصان پر 118 رن بنائے تھے اور اسے میچ جیتنے کے لیے 122 رن درکار تھے۔

بھارتی گیند بازوں نے مسلسل جدوجہد کی اور ایلگر نے 188 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 96 رن بنائے اور میچ بھارت کے ہاتھ سے چھین لیا۔ ایلگر کو ریسی وان ڈیر ڈوسین اور تیمبا باوما کا اچھا ساتھ ملا۔ وان ڈیر نے 40 اور باووما نے ناٹ آوٹ 23 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر 243 رن بنا کر سیریز برابری کرنے والی جیت حاصل کی۔

سیریز کا فیصلہ اب 11 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ India South Africa third Test Date

چوتھے دن کھیل کے آغاز پر ایلگر نے 46 اور ریسی وان ڈیر ڈوسن نے 11 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ بھارت نے جسپریت بمراہ اور آف اسپنر روی چندرن اشون کے ساتھ دن کا شاندار آغاز کیا لیکن ان دونوں بلے بازوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ دونوں نے اسکور کو 175 رنز تک پہنچا دیا۔ آخر کار محمد شامی نے وان ڈیر کو پہلی سلپ میں چیتشور پجارا کے ہاتھوں کیچ کراکر پہلی کامیابی دلائی۔

وان ڈیر نے 92 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد ٹیمبا باوما نے وکٹ پر جم کر ایلگر کا اچھا ساتھ دیا۔ تاہم جب باوما کا کھاتہ نہیں کھلا تو شاردل ٹھاکر نے ان کی گیند پر ان کا سیدھا کیچ چھوڑ دیا۔

ٹیم انڈیا کو گیندبازی میں محمد سراج کی کمی محسوس ہوئی جو زخمی ہونے کی وجہ سے گیندبازی کے لیے موجود نہیں تھے۔ Mohammed Siraj injured باوما نے 45 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 23 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے شامی، ٹھاکر اور اشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ نے 1992 میں کرکٹ میں واپسی کے بعد پہلی بار انڈیا کو وانڈررز گراؤنڈ پر شکست دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.