ETV Bharat / sports

NZ Vs SL ایڈم ملنے کی گیند پر پتھم نسانکا کا بلا ٹوٹا - پتھم نسانکا کا بلٹ ٹوٹ گیا

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیوی باؤلر ایڈم ملنے نے تہلکہ مچا دیا۔ اس میچ میں ایڈم ملنے نے ایسی گیند بازی کی کہ پتھم نسانکا کا بلا ٹوٹ گیا۔ Adam Milne breaks Pathum Nissanka's bat

sri lankan batsman pathum nissanka bat broken by new zealand bowlers adam milne
ایڈم ملنے کی گیند پر پتھم نسانکا کا بلا ٹوٹا
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 5:04 PM IST

نئی دہلی: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ کے بالر کے سامنے سری لنکن بلے باز بے بس نظر آئے، محض 19 اورز میں پوری ٹیم 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس میچ میں ایڈم ملنے نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ ملنے نے سری لنکا کے پانچ بلے بازوں کو پویلین بھیجا، جب کہ پتھم نسانکا کا بلے کے دو ٹکڑے ہو گئے۔ پہلے اوور کی پانچویں گیند پر جب پاتھم نے ایڈم کی گیند پر دفاع کیا تو بلے کا ہینڈل ٹوٹ گیا۔

جہاں ملنے نے بلے کو توڑا، انہوں نے اپنی پہلی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ملنے پاتھم نسانکا کو نو رنز پر آوٹ کیا۔ کیوی بولر نے وکٹ کیپر کوسل مینڈس کو بھی 10 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ مینڈس کے بعد ایڈم ملنے نے کوسل پریرا (35)، چارتھ اسالنکا (24)، پرمود مدوشن (1) اور دیشان مدوشنکا (0) کو آوٹ کیا۔ ملنے نے 4 اوورز میں 26 رنز دیے۔

نیوزی لینڈ نے 142 رنز کا ہدف 14.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ چاڈ بوز نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹم سیفرٹ نے 79 اور ٹام لیتھم نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 30 سالہ ملنے نے 42 ون ڈے میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 37 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 42 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک بار چار وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.