دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کا ویڈیو کال پر گفتگو وائرل ہورہا ہے۔ گفتگو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ تیزی سے انجری سے ریکور ہو رہا ہوں، ویٹ ٹریننگ شروع کر رہا ہوں، دو ہفتے کے بعد بالنگ شروع کر دوں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا پر تینوں فاسٹ بالر کا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں شاہین آفریدی دونوں باؤلرز کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔ Shaheen Shah Afridi Special Message to Naseem Shah and Haris Rauf
-
The pacers club 🙌
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
🔊🔛 A fun virtual meet-up for @iShaheenAfridi, @iNaseemShah and @HarisRauf14 🤩#AsiaCup2022 | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/VXBYG30UkP
">The pacers club 🙌
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2022
🔊🔛 A fun virtual meet-up for @iShaheenAfridi, @iNaseemShah and @HarisRauf14 🤩#AsiaCup2022 | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/VXBYG30UkPThe pacers club 🙌
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2022
🔊🔛 A fun virtual meet-up for @iShaheenAfridi, @iNaseemShah and @HarisRauf14 🤩#AsiaCup2022 | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/VXBYG30UkP
شاہین نے حارث رؤف کو مشورہ دیا کہ وہ آخری ڈیتھ اوورز میں زیادہ سے زیادہ یارکر گیندیں کریں۔ اس کے علاوہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے دونوں سے کہاکہ اس بار ایشیا کپ ہاتھ سے نہیں جانا چاہیے۔ جس پر دونوں باؤلرز نے جواب میں 'انشاءاللہ ضرورکہا۔'
اس کے علاوہ شاہین نے یہ بھی کہاکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ اپنی فٹنس کے لیے سخت محنت بھی کر رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان مضحکہ خیز گفتگو کی اس ویڈیو کو کرکٹ شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ شاہین گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہے۔
گروپ مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست کے دوران نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنی باؤلنگ سے بھارت پر دباؤ بنائے رکھا تھا۔ وہیں سپر فور میں بھارت کے خلاف پاکستانی بلے بازروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اب پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے میں سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے جا رہی ہے۔ ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: