ETV Bharat / sports

Shaheen Afridi Appendix Surgery سرجری کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں، شاہین آفریدی - Shaheen Afridi undergoes appendix surgery

پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی انجری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں میچ کے دوران دوبارہ سامنے آئی تھی، تام گذشتہ روز انہیں پیٹ میں درد کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ Shaheen Afridi Appendix Surgery

Shaheen Afridi undergoes appendix surgery
سرجری کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں، شاہین آفریدی
author img

By

Published : Nov 21, 2022, 11:14 AM IST

نئی دہلی: پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اتوار کے روز کہاکہ وہ سرجری کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔ شاہین نے ہسپتال کے بستر پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا، "آج اپینڈکس کی سرجری ہوئی، الحمدللہ بہتر محسوس کر رہا ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔" Shaheen Afridi Appendix Surgery

ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد آفریدی نورمل نظر آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز آفریدی کو سابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں دیکھا گیا، لیکن اتوار کے روز اچانک ان کے پیٹ میں درد کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی ان دنوں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں اور پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بہت جلد صحت مند ہو کر دوبارہ گراؤنڈ میں نظر آئیں گے۔

تاہم شاہین شاہ آفریدی نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔ فاسٹ بولر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میرا آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے، الحمد اللہ اب خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.