ETV Bharat / sports

Shahbaz Ahmed replaces Washington Sundar زمبابوے دورے کے لیے سُندر کی جگہ شہباز ٹیم میں شامل - شہباز احمد کا پہلا بین الاقوامی میچ زمبابوے کے خلاف

واشنگٹن سُندر کی جگہ لینے والے شہباز احمد ڈومیسٹک کرکٹ میں بنگال کے لیے کھیلتے ہیں جب کہ آئی پی ایل میں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کا حصہ ہیں۔ Shahbaz Ahmed replaces Washington Sundar

Shahbaz Ahmed replaces injured Washington Sundar for Zimbabwe series
زمبابوے دورے کے لیے سندر کی جگہ شہباز
author img

By

Published : Aug 16, 2022, 4:04 PM IST

ممبئی: نوجوان آل راؤنڈر شہباز احمد کو دورہ زمبابوے کے لیے واشنگٹن سندر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کہاکہ سندر انگلینڈ میں کاؤنٹی میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بھارت زمبابوے میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گا جس کا آغاز 18 اگست سے ہوگا۔ Shahbaz Ahmed replaces injured Washington Sundar for Zimbabwe series

واضح رہے کہ سُندر رائل لندن کپ میں لنکا شائر اور ورسیسٹر شائر کے درمیان میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ وہ گزشتہ ایک برس میں زیادہ تر وقت چوٹ اور کووڈ 19 کی وجہ سے ٹیم سے باہر رہے ہیں۔ سندر کی جگہ لینے والے شہباز احمد ڈومیسٹک کرکٹ میں بنگال کے لیے کھیلتے ہیں، جب کہ آئی پی ایل میں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کا حصہ ہیں۔ شہباز زمبابوے کے دورے کے دوران ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

تین ون ڈے میچوں کے لیے بھارتی اسکواڈ: کے ایل راہل (کپتان)، شیکھر دھون(نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، دیپک ہڈا، راہل ترپاٹھی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شاردُل ٹھاکر، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، اویش خان، پرشدھ کرشنا، محمد سراج، دیپک چاہر، شہباز احمد ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.