ETV Bharat / sports

سیم کرین انجری کے سبب ٹی-20 عالمی کپ سے باہر - सैम करन चोट के कारण टी20 वर्ल्ड कप से बाहर

ای سی بی نے منگل کو کہا 'سیم کَرن اگلے چند دنوں میں واپس انگلینڈ چلے جائیں گے اور مزید علاج کے لیے اسکین کروائیں گے۔' ان کی چوٹ کا مکمل جائزہ اس ہفتے کے آخر میں ای سی بی کی میڈیکل ٹیم کے ذریعہ لیاجائے گا۔'

سیم کرین انجری کے سبب ٹی-20 عالمی کپ سے باہر

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 10:34 PM IST

انگلینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر سیم کیرن کمر کی چوٹ کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں جاری آئی پی ایل 2021 کے ساتھ ساتھ یہاں ہونے والے آئندہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے منگل کو اس کی تصدیق کی ہے۔

سیم کَرن کی عدم موجودگی کے پیش نظر اب ان کے بھائی ٹام کرین کو انگلینڈ کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ای سی بی نے منگل کو کہا 'سیم کَرن اگلے چند دنوں میں واپس انگلینڈ چلے جائیں گے اور مزید علاج کے لیے اسکین کروائیں گے۔' ان کی چوٹ کا مکمل جائزہ اس ہفتے کے آخر میں ای سی بی کی میڈیکل ٹیم کے ذریعہ لیاجائے گا۔'

سمجھا جاتا ہے کہ 23 ​​سالہ سیم نے پچھلے ہفتے ابوظہبی میں راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے بعد کمر میں درد کی شکایت کی تھی۔ بعد میں ہوئے اسکین میں ان کی چوٹ کا انکشاف ہوا۔ چوٹ کی سنگینی کے پیش نظر انہوں نے 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا۔ اگر دیکھا جائے تو ان کا موجودہ آئی پی ایل سیزن بہت اچھا نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عُمران ملک، ایک ہی میچ میں لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا

انگلینڈ کی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم: ایون مورگن (کپتان)، معین علی، جونی بیئرسٹو، سیم بلنگز، جوس بٹلر، ٹام کرن، کرس جورڈن، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملان، ٹائمل ملز، عادل راشد، جیسن رائے، ڈیوڈ وِلی، کرس ووکس، مارک ووڈ۔

ریزرو کھلاڑی: لیام ڈاسن، ریس ٹوپلی، جیمز ونس۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.