بنگلورو: نیپال نے گروپ اے کے اپنے میچ میں پاکستان کو ایک گول سے شکست دے کر ساف چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا خاتمہ کیا۔ تاہم دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں زیادہ تر وقت ایک دوسرے سے لڑتی رہیں لیکن متبادل کھلاڑی آشیش چودھری نے 80ویں منٹ میں نیپال کو فیصلہ کن برتری دلائی۔
دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی تھیں۔ اس جیت کے بعد، نیپال نے گروپ اے میں تیسری پوزیشن پر اپنی مہم ختم کی، جب کہ پاکستان گروپ مرحلے کے اپنے تینوں میچ ہارنے کے بعد ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کا فیصلہ شام ساڑھے سات بجے بھارت اور کویت کے میچ سے ہوگا۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ روز میزبان ندوستانی مرد فٹ بال ٹیم نے ہفتہ کو نیپال کو یکطرفہ مقابلے میں 2-0 سے شکست دے کر ساف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدیں مضبوط کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:SAFF Championship 2023 سیف چیمپئن شپ میں بھارت نے نیپال کو شکست دی
شری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی جانب سے کپتان سنیل چھتری (61ویں منٹ) اور مہیش سنگھ (70ویں منٹ) نے گول داغے۔ گرپریت سندھو نے پہلے ہاف میں نیپال کی واحد بامعنی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کلین شیٹ رکھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ان کا اگلا مقابلہ منگل کو ٹیبل ٹاپرز کویت سے ہوگا، جو خصوصی دعوت پر چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
یو این آئی