کانپور: روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے دوسرے سیزن کا میچ 10 ستمبر سے کانپور میں شروع ہوگا۔ جس میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان ٹیموں میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ Road Safety World Series start Date
پہلا میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کانپور میں ہوگا۔ ورلڈ سیریز کے لیے ٹیمیں بھی پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ ابتدائی 7 میچز کانپور میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اندور، دہرادون اور رائے پور میں بھی میچ ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے میچ 10 سے 15 ستمبر تک کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ رائے پور اورچھتیس گڑھ میں کھیلے جائیں گے۔ Road Safety World Series Total Team
یہ بھی پڑھیں: Road Safety World Series تندولکر، روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انڈیا لیجنڈز کی کپتانی کریں گے
روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز 2022 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس میں 4 شہروں میں کل 23 میچ کھیلے جائیں گے۔ حصہ لینے والی ٹیموں میں انڈیا لیجنڈز، ساؤتھ افریقہ لیجنڈز، ویسٹ انڈیز لیجنڈز، آسٹریلیا لیجنڈز، سری لنکا لیجنڈز، بنگلہ دیش لیجنڈز، انگلینڈ لیجنڈز اور نیوزی لینڈ لیجنڈز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا مقصد لوگوں میں روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
یو این آئی