نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور سابق کرکٹر سنجے منجریکر کے درمیان ہونے والی رسہ کشی سے کون واقف نہیں۔ سال 2019 میں منعقدہ ورلڈ کپ کے بعد سے دونوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ رواں برس ورلڈ کپ کے دوران، جب منجریکر نے جڈیجہ کو 'پٹس اینڈ پیس' کرکٹر قرار دیا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد جڈیجہ نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ دونوں طرف سے سوشل میڈیا پر کافی بیان بازی بھی ہوئی، لیکن حالیہ دنوں میں جڈیجہ اور منجریکر کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ Ravindra Jadeja posts mystery tweet on Sanjay Manjrekar
جمعرات کے روز رویندر جڈیجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سنجے منجریکر کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں لکھا، 'میں اپنے پیارے دوست کو اسکرین پر دیکھ رہا ہوں۔' یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے کچھ پوسٹ کیا ہو، لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی شروع ہو گئی ہے۔ منجریکر ان دنوں لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کمنٹری کر رہے ہیں۔
-
Watching my dear friend on screen @sanjaymanjrekar pic.twitter.com/gU9CnxC9Mx
— Ravindrasinh jadeja (@imjadeja) September 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Watching my dear friend on screen @sanjaymanjrekar pic.twitter.com/gU9CnxC9Mx
— Ravindrasinh jadeja (@imjadeja) September 29, 2022Watching my dear friend on screen @sanjaymanjrekar pic.twitter.com/gU9CnxC9Mx
— Ravindrasinh jadeja (@imjadeja) September 29, 2022
سنجے منجریکر نے بھی جدیجہ کے اس ٹویٹ کا جواب دیا ہے۔ منجریکر نے لکھا، '...اور آپ کا یہ خاص آپ کو جلد ہی کرکٹ کے میدان پر دوبارہ دیکھنا چاہتا ہے۔' اس سے قبل ایشیا کپ میں جب پاکستان کے خلاف میچ کے بعد منجریکر اور رویندرا جڈیجہ کے درمیان بات ہوئی وہ کافی دلچسپ تھی۔ بات کرنے سے پہلے منجریکر نے جڈیجہ سے اجازت طلب کی اور کہا کہ کیا تم مجھ سے بات کرنے میں اطمنان محسوس کرتے ہو، جدو؟ جڈیجہ نے اس پر اتفاق کیا اور دونوں نے پھر بات کی۔
-
Ha ha… and your dear friend looking forward to seeing you on the field soon :) https://t.co/eMpZyZYsYU
— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) September 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Ha ha… and your dear friend looking forward to seeing you on the field soon :) https://t.co/eMpZyZYsYU
— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) September 30, 2022Ha ha… and your dear friend looking forward to seeing you on the field soon :) https://t.co/eMpZyZYsYU
— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) September 30, 2022
جڈیجہ نے ایشیا کپ کے دوران ہی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ حال ہی میں ان کے گھٹنے کی سرجری بھی ہوئی ہے۔ گھٹنے کی اس انجری کے باعث وہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سنجے منجریکر اپنے تیکھے تبصروں اور تنقیدوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی مواقع پر سوشل میڈیا اور کمنٹری کے دوران کھل کر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: