ETV Bharat / sports

IND vs Aus Test Series رویندر جڈیجہ ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار، فٹنس ٹیسٹ پاس کیا - بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بارڈر گواسکر سیریز کے لیے فٹ ہیں۔ وہ کئی ماہ سے انجری کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر تھے۔ آل راؤنڈر جڈیجہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) نے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ Ravindra Jadeja clears fitness test ahead of Nagpur test

Ravindra Jadeja clears fitness test ahead of IND vs Aus Test Series
IND vs Aus Test Series رویندر جڈیجہ ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار، فٹنس ٹیسٹ پاس کیا
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 12:41 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیائی ٹیم کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 9 فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما بھارت کے کپتان ہوں گے اور کے ایل راہل نائب کپتان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز کے ایس بھرت کو پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ساتھ ہی رویندر جڈیجہ بھی فٹ ہو گئے ہیں۔ فٹ ہونے کے بعد ان کی واپسی سے ٹیم کو کافی تقویت ملے گی۔

رویندر جڈیجہ نے آخری میچ اگست 2022 میں کھیلا تھا۔ دبئی میں منعقدہ ایشیا کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران جڈیجہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ چوٹ کی وجہ سے ان کی سرجری ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ 5 ماہ سے کرکٹ سے دور تھے۔ انجری کے باعث جڈیجہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں جڈیجہ اور اشون اہم اسپنر ہیں جو 5 یا 6 نمبر پر مڈل آرڈر کو مضبوط کرتے ہیں۔ جڈیجہ نے 2016-17 میں بھارت میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بھارت نے دو طرفہ سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی۔ دھرم شالہ میں آخری ٹیسٹ میں جڈیجہ نے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور چار وکٹیں حاصل کیں۔ جڈیجہ سیریز میں 25 وکٹیں لے کر اور 127 رنز بنا کر سیریز کے بہترین کھلاڑی منتخب ہوئے۔

روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شوبمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایس بھرت (وکٹ)، ایشان کشن (وکٹ)، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکٹ، سوریہ کمار یادو۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.