ETV Bharat / sports

Ranji Trophy 2022: مدھیہ پردیش نے پہلی بار رنجی ٹرافی کا خطاب جیتا - ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی

رنجی ٹرافی 2022 کے فائنل میچ کے پانچویں اور آخری دن مدھیہ پردیش نے ممبئی کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار رنجی ٹرافی کا خطاب اپنے نام کیا۔ Ranji Trophy Final

Ranji Trophy Final
Ranji Trophy Final
author img

By

Published : Jun 26, 2022, 6:03 PM IST

بنگلورو: مدھیہ پردیش کی نوجوان ٹیم نے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ بنگلور میں کھیلے گئے رنجی ٹرافی فائنل مقابلے میں مدھیہ پردیش نے 41 بار کی رنجی چیمپیئن ممبئی کو شکست دے کر پہلا رنجی ٹائٹل جیتا ہے۔ مدھیہ پردیش کی ٹیم نے ممبئی کو چھ وکٹ سے شکست دے کر یہ خطاب اپنے نام کیا۔ رنجی کی 88 سال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب مدھیہ پردیش نے ٹرافی جیتی ہے۔ 23 سال پہلے بھی مدھیہ پردیش فائنل میں پہنچی تھی لیکن اسے کرناٹک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔Ranji Trophy Final

Ranji Trophy Final
رنجی ٹرافی 2022

میچ کے آخری دن ممبئی کی دوسری اننگز 269 رنز پر سمٹ گئی۔ اس طرح مدھیہ پردیش کو جیت کے لیے 108 رنز کا ہدف ملا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ممبئی نے پہلی اننگز میں 374 رنز بنائے۔ جواب میں مدھیہ پردیش نے 536 رنز بنائے۔ کو 162 رنز کی برتری حاصل تھی۔

مدھیہ پردیش کی سلامی جوڑی ہمانشو منتری اور یش دوبے نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اننگ کی شروعات کی۔ تاہم دوبے ایک رن بنانے کے بعد دوسرے ہی اوور میں دھول کلکرنی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد شبھم ایس شرما بیٹنگ کے لیے کریز پر آئے اور ہمانشو منتری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔

مدھیہ پردیش کے لیے ہدف اتنا مشکل نہیں تھا کہ بلے بازوں کو جیت کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑے۔ دوسری وکٹ کے لیے دونوں بلے بازوں کے درمیان 52 رنز کی شراکت ہوئی اور ہمانشو منتری شمس ملانی کے اوور میں کلین بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 55 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ اس کے بعد پارتھ سہانی کریز پر آئے۔

تاہم سہانی بھی شمس ملانی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد رجت پاٹیدار کریز پر آئے اور شبھم شرما کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ اس دوران شرما شمس ملانی کے اوور میں ارمان جعفر کے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شرما نے 75 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

ایم پی نے یہاں تک کہ چار وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے تھے۔ ان کے بعد آدتیہ سریواستو کریز پر آئے جنہوں نے پاٹیدار کے ساتھ ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مدھیہ پردیش کو جیت کے دہانے پر پہنچا دیا۔ مدھیہ پردیش نے 29.5 اوور میں میچ جیت لیا۔ ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔

اس سے قبل مدھیہ پردیش کی پہلی اننگز میں یش دوبے (133 رنز)، شبھم شرما (116 رنز) اور پاٹیدار (122 رنز) نے سنچریاں اسکور کی تھیں جس کی وجہ سے ٹیم نے 536 رنز کا بڑا اسکور بنایا جبکہ اس میں سارنش جین نے بھی نصف سنچری بنا کر 57 رنز کا تعاون کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی نے پہلی اننگز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے جہاں سرفراز خان (134 رنز) نے سنچری اسکور کی اس کے علاوہ یشسوی جیسوال نے 78 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Ranji Trophy Knockout: رنجی ٹرافی میں دو سگے بھائیوں کا انتخاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.