ETV Bharat / sports

Last Rites of Shane Warne: شین وارن کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی - شین وارن کی آخری رسومات

آسٹریلیا کے شہرہ آفاق لیگ اسپنر شین وارن کے اچانک انتقال کے بعد وکٹوریہ کے وزیراعظم نے وارن کے اہل خانہ سے ان آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ Legendry Spinner Shane Warne Died

دنیا کے عظیم گیند باز شین وارن
دنیا کے عظیم گیند باز شین وارن
author img

By

Published : Mar 5, 2022, 12:23 PM IST

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر اور دنیا کے عظیم گیند باز شین وارن کا گزشتہ روز تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 52 سال تھی۔ Shane Warne Demise وارن کو دنیا کا بہترین اسپنر کہا جاتا تھا۔

کرشمائی اسپنر شین وارن کے انتقال پر وکٹوریہ کے وزیر اعظم ڈینیل اینڈریوز نے کہا کہ وکٹوریہ نے ایک آئیکن کھو دیا ہے۔ آسٹریلیا نے ایک لیجنڈ کھو دیا ہے۔ اسپنر کے سرتاج کے انتقال پر پوری کرکٹ کی دنیا سوگوار ہے۔ شین وارن نے کرکٹ کی نئی نسل کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے کنبہ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی پیشکش کی ہے تاکہ وکٹوریہ کے لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کر سکیں۔

ساتھ ہی آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بھی سابق کرکٹر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسکاٹ موریسن نے ٹویٹ کیا کہ 'آسٹریلیا کے لوگ شین وارن کے انتقال کی خبر سے صدمے میں اور غم زدہ ہیں۔ ان کی عمر صرف 52 سال تھی۔ وارن ہمارے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ وہ ان لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ڈان بریڈمین کی طرح غیر معمولی کارنامے سرانجام دیئے۔'

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 'وارن کی کامیابیاں اور ان کی صلاحیتیں، نظم و ضبط اور کھیل کے لیے ان کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں، لیکن شین وارن آسٹریلیائی عوام کے لیے بہت زیادہ اعزاز کے مستحق ہیں۔ وہ عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ سب ان سے پیار کرتے تھے۔ ان کے انتقال سے ہم سب کو گہرا دکھ ہوا ہے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ راڈ مارش کے انتقال کے اگلے دن ایسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 'شین جیسا کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزاری۔ ان کی کامیابیاں بے مثال تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے عظیم اسپنر وارن کا جمعہ کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.