آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ایران فنچ نے پاری کی شروعات کی۔دونوں نے پہلے وکٹ کی شراکت داری 54 رن جوڑے۔فنچ 39 رن بنا کر محمد حسنین کا شکار بنے۔لیکن عثمان خواجہ نے شاندار نصف سینچری اسکور کی۔انہوں نے 62 رنوں کی پاری کھیلی اور چھہ چوکے لگائے۔
ایک طرف سے آسٹریلیا کے وکٹ گرتے رہے لیکن دوسری جانب سے عثمان خواجہ نے اننگ کو سنبھال کر رکھا۔ شان مارش پانچ، ہینڈسکامب نے سات اور اسٹائنس نے دو رن بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 98 رنوں کی پاری کھیلی۔وہ تیزی سے رن اسکور کرنے کے چکر میں رن آؤٹ ہو گئے۔انہوں نے نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین، عماد وسیم اور یاسر شاہ کو دو دو وکٹ ملے۔عثمان شنواری، جنید خان اور حارث سہیل کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔
متعینہ پچاس اوورز میں پاکستان کی ٹیم آٹھ وکٹ کے نقصان پر صرف 271 رنز بنا پائی۔