کراچی: سات میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ چھوتے میں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر166 رنز بنائے۔ پہلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا آغاز اچھا رہا، دونوں اوپنرز کے درمیان 97 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، لیکن پھر بابر اعظم 28 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹوپلے نے 2 ، ڈاؤسن اور ولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ Pakistan Beat England by 3 Runs
پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز بالکل اچھا نہیں رہا، 14 کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے۔ مسلسل وکٹیں گرنے کے دوران ہیری بروک اور لیام ڈاؤسن نے ٹیم کو جیت کی امید دلوائی، لیکن پھر بروک 34 رنز پر آوٹ ہوگئے اور نئے آنے والے ڈیوڈ ولی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ہدف کے تعاقب میں ایک وقت پر انگلش ٹیم جیت کے بالکل قریب پہنچ گئی تھی، انگلینڈ کو 10 گیندوں پر 5 رنز درکار تھے، جب کہ 3 وکٹیں اس کے ہاتھوں میں تھیں۔ تاہم پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اگلی 2 گیندوں پرسیٹ بیٹر لیام ڈاؤسن کو کیچ اور اولی اسٹون کو شاندار یارکر پر آؤٹ کرکے پاکستان کی جیت کو یقینی بنایا۔
انگلینڈ کو جیت کے لیے آخری اوور میں 4 رنز جبکہ پاکستان کو ایک وکٹ درکار تھی تاہم 20ویں اوور کی دوسری گیند پر شان مسعود نے ٹوپلے کو رن آؤٹ کرکے پاکستان کو 3 رنز سے کامیابی دلوادی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں 2-2 سے برابر کرلی۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی 28 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: