کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ کے کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
-
The White Ferns produced one of their best batting displays in the first #NZvPAK ODI 🙌
— ICC (@ICC) December 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
📝 https://t.co/fG96GomosJ pic.twitter.com/bxOs8sSwOF
">The White Ferns produced one of their best batting displays in the first #NZvPAK ODI 🙌
— ICC (@ICC) December 12, 2023
📝 https://t.co/fG96GomosJ pic.twitter.com/bxOs8sSwOFThe White Ferns produced one of their best batting displays in the first #NZvPAK ODI 🙌
— ICC (@ICC) December 12, 2023
📝 https://t.co/fG96GomosJ pic.twitter.com/bxOs8sSwOF
میچ میں پاکستان کی سدرا امین نے سنچری اسکور کی جو کہ ان کے کیریئر کی چوتھی ون ڈے سنچری تھی۔ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔
اس میچ میں کپتان ندا ڈار کے چہرے پر بولنگ کے دوران گیند لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئیں، ندا ڈار کو نیوزی لینڈ کی بیٹر کی شاٹ لگی۔اس کے علاوہ فاسٹ بولر ڈیانا بیگ بھی انجری کا شکار ہوگئیں، ڈیانا پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق انجری کے بعد ڈیانا کو ٹیسٹس کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا، انہیں انگلی میں فریکچر ہوا ہے،انجری کی وجہ سے فاسٹ بولر نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئیں۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے جاپان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی
دوسری طرف اکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں زخمی ہو گئیں۔گیندبازی کرتے ہوئے ندا کے چہرے پر چوٹ لگی اور اس کے بعد انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا۔ ایسے میں سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچوں میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔
یو این آئی