ETV Bharat / sports

ODI World Cup 2023 Qualifiers نیدرلینڈ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم بنی

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 10:59 PM IST

نیدرلینڈ نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر-6 مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو چار وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں بھی جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو سری لنکا سے ہوگا اور یہ دو ٹیمیں اہم ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بلاوایو: نیدرلینڈ نے باس ڈی لیڈ (پانچ وکٹ، 123 رن) کے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر-6 مرحلے میں جمعرات کو اسکاٹ لینڈ کو چار وکٹ سے شکست دے کر اہم ٹورنامنٹ میں جگہ بنا لی۔ اسکاٹ لینڈ نے جارج منسی (106) کی سنچری کی مدد سے نیدرلینڈ کے سامنے 50 اوورمیں 278 رن کا ہدف رکھا۔ نیدرلینڈ کو ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے کی خاطر یہ ہدف 44 اوور میں حاصل کرنا تھا۔ ڈی لیڈ نے سنچری بنا کر نیدرلینڈز کو 42.5 اوور میں ہدف تک پہنچا کر بھارت میں اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 میں داخلہ دلایا۔

ڈی لیڈ نے 92 گیندوں میں سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 123 رن بنائے۔ ان کے علاوہ نیدرلینڈ کا کوئی بھی بلے باز نصف سنچری بھی نہیں بنا سکا۔ اس سے پہلے ڈی لیڈ نے 10 اوور میں 52 رن دے کر اسکاٹ لینڈ کے لیے پانچ وکٹ گرائے تھے۔ ڈی لیڈ ایسے چوتھے آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے ایک ہی ون ڈے میں پانچ وکٹ گرائے اور سنچری بھی بنائی۔ ان سے پہلے ویوین رچرڈز (ویسٹ انڈیز)، پال کولنگ ووڈ (انگلینڈ) اور روہن مصطفیٰ (متحدہ عرب امارات) نے ایسا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیدرلینڈ چھ اکتوبر کو حیدر آباد میں پاکستان کے خلاف اپنے ورلڈ کپ مہم کی شروعات کرے گا۔ بھارت اورنیدرلینڈ دو نومبر کو ممبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ نیدرلینڈ نے اس جیت کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں بھی جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو سری لنکا سے ہوگا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.