ETV Bharat / sports

نصیب اللہ خان افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او مقرر

شنواری نے کہا 'آج انس حقانی کرکٹ بورڈ کے دفتر آئے اور مجھ سے کہا کہ اے سی بی کے سی ای او کی حیثیت سے آپ کی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے۔'

نصیب اللہ خان افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او مقرر
نصیب اللہ خان افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او مقرر
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 10:30 PM IST

حامد شنواری کو افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نصیب اللہ خان (حقانی) کو نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

شنواری نے منگل کے روز اس کی تصدیق کی کہ 'انہیں کَل برطرف کیا گیا۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ پیر کو لوگوں کا ایک گروپ اے سی بی کے دفتر میں داخل ہو گیا اور سی ای او کو تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ حقانی نیٹ ورک سے وابستہ لوگوں کا ایک گروپ جو کہ افغان حکومت سے وابستہ ہے، اس اقدام کے پیچھے ہے۔

شنواری نے اس سے قبل پیر کے روز فیس بک پر برطرفی کے بارے میں ایک پستو زبان میں بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا 'آج انس حقانی کرکٹ بورڈ کے دفتر آئے اور مجھ سے کہا کہ اے سی بی کے سی ای او کی حیثیت سے آپ کی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دی

انہوں نے نصیب اللہ حقانی کو نئے سی ای او کے طور پر تعارف کرایا۔ میں نے اپنی برطرفی پر تحریری حکم مانگا لیکن مجھے نہیں ملا۔ مجھے ایک شفاف عمل کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کا سی ای او مقرر کیا گیا اور اب مجھے اپنی برطرفی کی وجہ معلوم نہیں ہے۔'

واضح رہے کہ انس حقانی افغانستان میں طالبان کی زیر قیادت موجودہ حکومت میں حقانی ونگ کے لیڈڑ ہیں۔ شنواری نے اپنی فیس بک پوسٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کے فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.