ETV Bharat / sports

ممبئی انڈینز نے ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کا اعلان کر دیا - ہاردک پانڈیا

Mumbai Indians new captain انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ممبئی انڈینز نے جمعہ کو ہاردک پانڈیا کو آئی پی ایل 2024 سیزن کے لیے نیا کپتان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 6:22 PM IST

Updated : Dec 15, 2023, 7:30 PM IST

ممبئی: ممبئی انڈینز نے جمعہ کے روز آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو ممبئی انڈینز کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جو آئی پی ایل اور ممبئی انڈینز کے سب سے کامیاب کپتان روہت شرما کی جگہ لیں گے۔ ہاردک پانڈیا نے پانچ آئی پی ایل ٹرافی جیتی ہیں، جس میں چار ایم آئی (2015، 2017، 2019، 2020) اور گجرات ٹائیٹنز (2022) کے لیے ایک شامل ہے۔

اس تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کے گلوبل ہیڈ آف پرفارمنس مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ یہ تعمیر و ترقی کا ایک حصہ ہے اور مستقبل کے لیے تیار رہنے کے ممبئی انڈینز کے فلسفے پر قائم رہنا ہے۔ ممبئی انڈینز کو ہمیشہ سچن سے لے کر ہربھجن تک اور رکی پونٹنگ سے لے کر روہت تک غیر معمولی قیادت سے نوازا گیا ہے، جنہوں نے کامیابی میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مستقبل کے لیے ٹیم کو مضبوط بنانے پر ہمیشہ توجہ دی ہے۔ اسی فلسفے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2024 سیزن کے لیے ممبئی انڈینز کی کپتانی سنبھالیں گے۔

مہیلا جے وردھنے نے مزید کہا کہ ہم روہت شرما کی غیر معمولی قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 2013 سے ممبئی انڈینز کے کپتان کے طور پر ان کا دور غیر معمولی رہا۔ ان کی قیادت نے نہ صرف ٹیم کو غیر معمولی کامیابی دلائی بلکہ آئی پی ایل کی تاریخ کے بہترین کپتانوں میں سے ایک کے طور پر اپنا مقام بھی مضبوط کیا۔ ان کی رہنمائی میں ممبئی انڈینز اب تک کی سب سے کامیاب اور پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک بن گئی۔ ہم ایم آئی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے میدان کے اندر اور باہر ان کی رہنمائی اور تجربے کے منتظر رہیں گے۔ ممبئی انڈینز کے گلوبل ہیڈ آف پرفارمنس نے کہا کہ ہم ہاردک پانڈیا کو ایم آئی کے نئے کپتان کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے آئی پی ایل 2013 میں ایم آئی کی کپتانی سنبھالی تھی اور فرنچائز کو پہلا ٹائٹل جیتانے میں اہم کردار ادا کیا، پھر انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ روہت نے ایم آئی فرنچائز کو چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچ مرتبہ ریکارڈ پانچ ٹرافی دلائی۔ مجموعی طور پر روہت شرما نے 158 میچوں میں ایم آئی قیادت کی جس میں 89 میچ جیتے اور 68 میں شکست کھائی۔

وہیں گجرات ٹائیٹنز کے لیے 2022، 23 میں 31 میچوں میں قیادت کرتے ہوئے پانڈیا نے 37.86 کی اوسط اور 133 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 833 رنز بنائے، جس میں چھ نصف سنچریاں اور 87* کے بہترین اسکور تھے اور اس نے ٹیم کے لیے 11 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ پانڈیا نے ایم آئی کے لیے 2015 سے 2021 کے دوران 92 میچز بھی کھیلے، جس میں 153 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ، 27.33 کی اوسط سے 1,476 رنز بنائے، جس میں چار نصف سنچریاں اور 91 کے بہترین اسکور تھے۔ انہوں نے ٹیم کے لیے 42 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Dec 15, 2023, 7:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.