ETV Bharat / sports

Mohammad Rizwan To Undergo MRI Scan رضوان نے چوٹ کے باوجود بیٹنگ کی، ایم آر آئی اسکین آج - پاکستان نے بھارت کو شکست دی

انجری کے باوجود محمد رضوان اننگز کا آغاز کرنے میدان میں آئے اور انہوں نے 51 گیندوں پر 71 رنز کی وننگ اننگز کھیلی۔

Mohammad Rizwan to undergo MRI scan after suffering leg strain
رضوان نے چوٹ کے باوجود بیٹنگ کی، ایم آر آئی اسکین آج
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 6:11 PM IST

دبئی: ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے اتوار کے روز بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کے وکٹ کیپر و سلامی بلے باز محمد رضوان گیند پکڑتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے تھے اور گر گئے تھے۔ جس کے باعث ان کا احتیاطی ایم آر آئی اسکین کیا جائے گا۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق رضوان بھارت کی اننگز کے دوران محمد حسنین کی گیند کو روکنے کی کوشش میں اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کا پیر زور سے زمین پر پڑا۔ Mohammad Rizwan to undergo MRI scan

اطلاعات کے مطابق 30 سالہ بلے باز کو اتوار کے روز پاکستان کی فائنل اوور کی جیت کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔ چوٹ کے باوجود، رضوان اننگز کا آغاز کرنے میدان میں آئے اور انہوں نے 51 گیندوں پر 71 رنز کی وننگ اننگز کھیلی، جب پاکستان نے بھارت کے 181 رنز کے ہدف کا تعاقب پانچ وکٹوں کے نقصان پر کر لیا۔

رضوان نے تیسری وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت قائم کی جب پاکستان نے گروپ لیگ مرحلے میں بھارت سے اپنی شکست کا بدلہ لے لیا۔ پاکستان پہلے ہی فٹنس سے متعلق مسائل سے دوچار ہے، فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور شاہنواز دہانی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.