ETV Bharat / sports

آئی سی سی یک روزہ درجہ بندی میں متالی کا راج

بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوگئی ہیں۔

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:56 PM IST

درجہ بندی میں متالی کا راج
درجہ بندی میں متالی کا راج

خواتین بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر تین یک روزہ میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی تازہ ترین یک روزہ درجہ بندی میں سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

متالی راج نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں میں بلے سے جلوہ دکھایا۔ انہوں نے پہلے میچ میں 72 رنز، دوسرے میچ میں 59 رنز اور تیسرے ناٹ آوٹ 75 رنوں کی اننگز کی کھیلی تھی،

اپنی اس کارکردگی کی بدولت متالی راج کو چار پائیدان کا فائدہ ہوا ہے جس سے وہ ایک نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ اپنے 22 سال کے کرکٹ کریئر میں متالی نے آٹھویں بار چوٹی کے مقام پر قبضہ کیا ہے۔

بھارتی کپتان نے انگلینڈ کے دورے کی شروعات آٹھویں نمبر پر رہتے ہوئے کی تھی لیکن 206 رنوں کے ساتھ سیریز میں ٹاپ اسکورر رہنے سے انہیں چوٹی کا مقام حاصل کرنے میں مدد ملی۔ وہ آخری بار فروری 2018 میں نمبر ایک پر آئی تھیں۔

اس کے علاوہ جارحانہ سلامی بلے باز شیفالی ورما کو بھی رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ آخری دو ون ڈے مقابلوں میں 44 اور 19رنز کے اسکور کی بدولت وہ 49 مقامات کے فائدے کے ساتھ 71 ویں پائیدان پر پہنچ گئی ہیں جبکہ گیند بازوں کی فہرست میں جھولن گوسوامی 5 ویں نمبر پر اور آل راونڈر دپتی شرما آخری ون ڈے میچ میں 47رن پر تین وکٹ لینے کی کارکردگی کے ساتھ ایک پائیدان کے فائدے سے آل راونڈرز رینکنگ میں 5 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

دوسری طرف انگلینڈ کی اوپنر لارین ون فیلڈ ہل آخری دو مقابلوں میں بالترتیب 42 اور 36 رنز کے اسکور کے ساتھ 14 پائیدان کی چھلانگ لگا کر 41 ویں جبکہ صوفیا ڈنکلے نے 73 اور 28 کے اسکور کی بدولت 80 پائیدان کی چھلانگ لگائی ہے اور 76 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انگلینڈ کی لیفٹ آرم اسپنر صوفی ایکلسٹور آخری دو ون ڈے مقابلوں میں 33 رنز پر تین اور 36ر ن پر دو وکٹ لینے کی بدولت چار پائیدان کے فائدے کے ساتھ گیند بازی رینکنگ میں کریئر کے بہترین چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

وہیں کیٹ کراس دوسرے ون ڈے میں 34 رنز پر پانچ وکٹ کی شاندار کارکردگی نے انہیں 25 ویں سے 18 ویں مقام پر پہنچا دیا۔ نیٹ ساؤر اور سارا گلین دونوں ایک ایک پائیدان کے فائدے کے ساتھ بالترتیب 22 اور 43 ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا

اس کے علاوہ آئی سی سی کی خواتین ٹی 20رینکنگ میں ٹی 20کرکٹ میں 100 وکٹ لینے کی کامیابی حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بنی اسپنر ندا دار ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں چار وکٹ لینے کی بدولت 6 پائیدان کے فائدے کے ساتھ گیند بازی رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر جبکہ گیند بازوں کی فہرست میں 10 نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ویسٹ انڈیز کے لیے شملیا کارنیل 14 پائیدان کی چھلانگ کے ساتھ 27ویں جبکہ کپتان اسٹیفنی ٹیلر آخری ٹی 20میچ میں ہیٹ ٹرک اور پورے میچ میں 17 رن پر چار وکٹ کی کارکردگی کی بدولت دس پائیدان کے فائدے کے ساتھ 42 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ فاطمہ ثنا نے 85 پائیدان کی چھلانگ لگا کر اور وہ 94 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

ٹی 20 بلے بازی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی چیڈین نیشن 17 پائیدان کے فائدے کے ساتھ 61 ویں اور کسیا نائٹ 20 پائیدان کے فائدے سے 71 ویں پائیدان پر پہنچ گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.