ETV Bharat / sports

Mithali Raj announces retirement: متالی راج کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سبکدوش

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 2:47 PM IST

Updated : Jun 8, 2022, 3:23 PM IST

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان متالی راج نے تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ Mithali Raj Cricket Career

متالی راج
متالی راج

گذشتہ 23 برسوں سے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ رہنے والی تجربہ کار سابق کپتان متالی راج 39 برس کی عمر میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئی ہیں۔ متالی راج نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اتنے برسوں تک ٹیم کی قیادت کی۔ اس بات نے یقینی طور پر مجھے ایک شخص کے طور پر تشکیل دیا اور امید ہے کہ بھارتی خواتین کی کرکٹ کو بھی تشکیل دینے میں مدد ملی۔ Mithali Raj Retire from International Cricket

بھارتی خواتین ٹیم کی تجربہ کار کھلاڑی متالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے ہوئے اپنے 23 سالہ بین الاقوامی کریئر کو الوداع کہا اور مداحوں کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ بھارتی خواتین کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والی متالی راج نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ متالی گزشتہ 23 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی تھیں۔ اب انہوں نے 39 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس کو الوداع کہہ دیا۔ متالی راج نے اپنے کرکٹ کرئیر میں مکمل طور پر راج کیا جو دو دہائیوں سے زیادہ تک جاری رہا۔ وہ بھارت میں خواتین کی کرکٹ کی پہچان ہیں۔ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں جب کہ بطور کپتان سب سے زیادہ فتوحات بھی ان کے نام ہیں۔

  • Thank you for all your love & support over the years!
    I look forward to my 2nd innings with your blessing and support. pic.twitter.com/OkPUICcU4u

    — Mithali Raj (@M_Raj03) June 8, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ریٹائرمنٹ کے اعلان پر جذباتی ہوگئیں: 39 سالہ متالی راج نے ٹویٹر پر ایک طویل پیغام جاری کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'میں چھوٹی ایک بچی تھی جب میں نے نیلی جرسی پہن کر اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ یہ سفر ہر قسم کے لمحات دیکھنے کے لیے کافی طویل تھا۔ گزشتہ 23 سال میری زندگی کے بہترین وقت میں سے ہیں۔ ہر دوسرے سفر کی طرح یہ سفر بھی اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور آج میں تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔

متالی راج نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'میں نے جب بھی میدان میں قدم رکھا، میں نے ہمیشہ اپنی پوری کوشش کی اور ٹیم کو فتح دلانے پر توجہ دی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اپنے کریئر کو الوداع کہنے کا صحیح وقت ہے، جہاں بھارت کا مستقبل نوجوان کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ہے۔ میں بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ اور دیگر تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ متالی راج کا مزید کہنا تھا کہ کئی برسوں تک ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ اس وقت نے مجھے بہتر انسان بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کرکٹ کو بھی آگے بڑھایا۔ اگرچہ یہ سفر یہیں ختم ہو رہا ہے لیکن میں کسی نہ کسی شکل میں کرکٹ سے وابستہ رہوں گی۔

  • یہ بھی پڑھیں: Mithali Raj World Cup Record: متالی راج کا ایک اور سنگ میل

ریکارڈز کا دوسرا نام متالی راج ہے: متالی راج اس وقت نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کی بہترین خواتین کرکٹرز میں سے ایک رہی ہیں۔ یکروزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے، ساتھ ہی بھارت کی جانب سے طویل عرصے تک کپتانی کا ریکارڈ بھی متالی راج کے نام ہے۔ اگر ہم متالی راج کے کرکٹ کریئر کی بات کریں تو انہوں نے 232 یک روزہ میچوں میں 50.68 کے شاندار اوسط سے 7805 رنز بنائے ہیں۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی خاتون کرکٹر ہیں۔ ان کے نام 7 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں ہیں۔

متالی نے اپنے 23 سالہ کریئر میں صرف 12 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، انہوں نے 43.68 کے اوسط سے 699 رنز بنائے جس میں ایک ڈبل سنچری (214 رنز) بھی شامل ہے۔ دوسری جانب اگر ہم انٹرنیشنل ٹی 20 کی بات کریں تو انہوں نے 89 میچوں میں 2364 رنز بنائے ہیں۔ متالی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 17 نصف سنچری اسکور کی ہیں۔ بطور کپتان سب سے زیادہ جیت کا ریکارڈ بھی متالی راج کے پاس ہے۔ انہوں نے 155 ون ڈے میچوں میں کپتانی کی جس میں انہوں نے 89 جیتے اور 63 ہارے ہیں۔ متالی دنیا کی واحد کپتان ہیں جنہوں نے 150 سے زیادہ یک روزہ میچوں میں کپتانی کی ہے۔

Last Updated : Jun 8, 2022, 3:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.